سعودی عرب کے فٹ بال کلب الھلال نے ایرانی کلب نساجی مازندران کو 3 گولز سے شکست دے دی۔ میچ کے دوران الھلال کے سٹار سٹرائیکر نیمار نے بھی کلب کی جانب سے اپنا پہلا گول سکور کیا۔
میچ کے دوران سعودی کلب کے سٹرائیکر الیگزینڈر میترووک نے صرف 18 ویں منٹ میں پہلا گول داغ کو الھلال کو برتری دلا دی۔ اس کے بعد 58 ویں منٹ میں نیمار نے کلب کا دوسرا گول کیا۔
الھلال کلب کے صالح الشہری نے میچ کے اختتامی مراحل میں تیسرا گول کیا جس کے بعد میچ تین صفر کے سکور پر اختتام پذیر ہو گیا۔
میچ کے دوران الھلال کے کپتان سلمان الفراج اور ایرانی کلب کے امیر محمد ہوش مند کو ریویو کے بعد ریڈ کارڈ دکھا کر کھیل سے باہر بیٹھا دیا گیا۔
الھلال کی فتح کے بعد اسے ایشین چیمپئن شپ کے گروپ ڈی میں چار پوائنٹس حاصل ہو گئے ہیں جبکہ ایرانی کلب کے پاس تین پوائنٹس ہیں۔
-
ایران میں سعودی فٹ بال کلب النصر اور لیجنڈ رونالڈو کا تاریخی استقبال دیکھیں
ایرانی بچوں نے النصر کلب کی شرٹیں پہن رکھی تھیں اور کرسٹیانو رونالڈو کی تصویریں ...
ایڈیٹر کی پسند -
دوطرفہ تعلقات میں بہتری؛سعودی فٹ بال کلب ایشیائی چیمپئنز لیگ کھیلنے ایران جائیں گے
کرسٹیانو رونالڈو، نیمار، کریم بینزیما اور ان کے سعودی عرب کے فٹ بال کلب اس سیزن ...
بين الاقوامى -
الھلال کلب نے نیمار کو عوام کے سامنے پیش کردیا، چیمپئن شپ جیتنا چاہتا ہوں: سٹار
سعودی فٹ بال کلب الھلال نے اپنے نئے سٹار برازیلین سٹرائیکر نیمار کو دارالحکومت ...
ایڈیٹر کی پسند