ایران میں سعودی فٹ بال کلب النصر اور لیجنڈ رونالڈو کا تاریخی استقبال دیکھیں
ایرانی بچوں نے النصر کلب کی شرٹیں پہن رکھی تھیں اور کرسٹیانو رونالڈو کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں، وہ ٹیم کی بس کا انتظار کرتے ہوئے تہران کی سڑکوں پر موجود تھے
ایران میں سینکڑوں فٹ بال شائقین نے پیر کے روز سعودی النصر کلب کی ٹیم اور اس کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو پر مشتمل بین الاقوامی وفد کا پر جوش طریقے سے استقبال کیا۔
النصر کی ٹیم اے ایف سی چیمپئنز لیگ 2023-2024 میں شرکت کے لیے ایران پہنـچی ہے۔ جس کا آغاز کل منگل کی شام آزادی سٹیڈیم میں النصر کے ایرانی ٹیم پرسیپولیس کے خلاف میچ سے ہوگا۔
ایرانی شائقین النصر ٹیم کی بس اور رہائشی ہوٹل کے سامنے جمع ہوئے اور بین الاقوامی اسٹارز کے نام کے پرجوش نعرے بلند لگاتے رہے۔
تمام رستوں پر عربی ، انگریزی اور ایرانی تینوں زبانوں میں خوش آمدیدی بورڈ بھی آویزاں تھے۔
عاجل 🔴
— خبر عاجل (@AJELNEWS24) September 18, 2023
استقبال تاريخي كبير من الجماهير الإيرانية لحافلة نادي النصر والأسطورة " كرستيانو رونالدو " لدى وصولهم إيران .
-
pic.twitter.com/ScKPxctOGj
ایرانی بچوں نے النصر کلب کی شرٹیں پہنی ہوئی تھیں اور کرسٹیانو رونالڈو کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں، اور وہ ٹیم بس کے تہران کی سڑکوں سے گزرنے کا انتظار کر رہے تھے۔
کرسٹیانو رونالڈو کے مداحوں کے لیے بڑی خزشی کی بات یہ تھی کہ یہ لیجنڈری اسٹار کا تہران کا پہلا سرکاری دورہ تھا۔
ان کی آمد پر پرتعیش ایرانی قالین بھی بچھائے گئے تھے۔ایران میں سعودی فٹ بال کلب النصر اور لیجنڈ رونالڈو کا تاریخی استقبال دیکھیں
ایرانی بچوں نے النصر کلب کی شرٹیں پہن رکھی تھیں اور کرسٹیانو رونالڈو کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں، وہ ٹیم کی بس کا انتظار کرتے ہوئے تہران کی سڑکوں پر موجود تھے۔
-
پاکستانی فٹبالر صدام حسین کا عمان کے صلالہ کلب سے معاہدہ
پاکستان فٹبال کے مڈ فیلڈر صدام حسین نے اتوار کو عمان میں قائم صلالہ اسپورٹس کلب کے ...
پاكستان -
’بچے کھیلتے اور میں موسیقی سیکھنے میں مگن رہتا، آج موسیقی کا استاد ہوں‘
امریکا میں انجینیرنگ کے لیے آنے والے سعودی نوجوان کی کہانی جس کی وطن واپسی ایک ...
ایڈیٹر کی پسند -
پرندے کے ٹکرانے سے طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ ،ایک بچی جاں بحق
اٹلی میں ایک طیارے سے پرندے کے ٹکرانے کے بعد طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تاہم اس کے ...
بين الاقوامى