سعودی عرب اور ایران کے درمیان کھیلوں کے مقابلے بھی بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اعلان کیا ہے کہ دونوں ملکوں نے منسوخ شدہ فٹبال میچ ری شیڈیول کر کے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے یہ اعلان بدھ کے روز کیا ہے۔
واضح رہے چین کے توسط سے دونوں ملکوں میں سفارتی تعلقات کی رواں سال بحالی کے بعد دوطرفہ کھیلوں کا از سر نو شروع ہونا اہم بات ہے۔
فٹبال میچ سٹیڈیم میں ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کا مجسمہ لگانے کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا کیونکہ سعودی عرب نے جنرل قاسم سلیمانی کا سٹیڈیم میں مجسمہ رکھنے کو سیاسی ایشو قرار دیا تھا۔ سعودی موقف تھا کہ کھیلوں میں سیاست نا کی جائے۔
خبر رساں ایجنسی ’ایرنا‘ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے فٹبال میچ کے نئے اعلان کے موقع پر کہا وہ بھی سمجھتے ہیں کہ کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا وہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کےساتھ رابطے میں ہیں۔ اس لئے دونوں ملک کھیلوں کی بحالی کی تصدیق کرتے ہیں۔
سعودی عرب اور ایران کے درمیان فٹ بال میچ سعودی الا تحآد اور ایرانی سپاہان کے درمیآن کھیلا جائے گا۔
-
سعودی عرب میں "پیشہ ورانہ رہ نمائی" نے ملازمت کی تلاش کے سفر کو کیسے مختصر کیا؟
سعودی عرب میں یونیورسٹی کی خواتین طالبات نے تجربات سے بھرپور تحقیقی سفر کے بعد ...
مشرق وسطی -
تہران: الھلال نے ایرانی کلب کو تین گولز سے شکست دے دی، نیمار کا پہلا گول
سعودی عرب کے فٹ بال کلب الھلال نے ایرانی کلب نساجی مازندران کو 3 گولز سے شکست دے ...
بين الاقوامى -
تہران سب وے پر اخلاقی پولیس سے مدبھڑ میں ایرانی دوشیزہ حواس کھو بیٹھی
انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران سب وے میں ایک سولہ سالہ دوشیزہ ...
بين الاقوامى