بھارتی کرکٹر شیکھر نے عدالت کے ذریعے اہلیہ عائشہ مکھرجی سے طلاق لے لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارتی کرکٹر اور جارح مزاج اوپنر شیکھر دھون نے اہلیہ عائشہ مکھرجی سے طلاق لے لی۔

بھارتی میڈٖیا کے مطابق شیکھر دھون کو دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ (فیملی کورٹ) نے اہلیہ عائشہ مکھرجی سے طلاق کو منظوری دے دی ہے۔ عدالت نے تسلیم کیا کہ بیوی نے شیکھر دھون کو اپنے اکلوتے بیٹے سے برسوں تک الگ رہنے پر مجبور کرکے ذہنی تکلیف دی۔ فیملی کورٹ کے جج ہریش کمار نے طلاق کی درخواست میں دھون کے ذریعہ اپنی بیوی کے خلاف لگائے گئے سبھی الزامات کو تسلیم کیا۔

فیملی کورٹ نے کہا کہ دھون کی اہلیہ نے یا تو مذکورہ الزامات کی مخالفت نہیں کی یا اپنا دفاع کرنے میں ناکام رہی۔ دھون نے طلاق کی درخواست میں کہا تھا کہ ان کی بیوی نے انہیں نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ تاہم عدالت نے جوڑے کے بیٹے کی مستقل تحویل پر کوئی حکم دینے سے انکار کر دیا۔

دوسری جانب عدالت نے شیکھر دھون کو بھارت اور آسٹریلیا میں مناسب مدت کے لئے اپنے بیٹے سے ملنے اورویڈیو کالز کے ذریعے بات چیت کروانے اور اسکول کی چھٹی کے دوران باپ کے ساتھ وقت گزارنے کا بھی حکم دیا۔

عائشہ اور شیکھر کی شادی 2012 میں ہوئی تھی جن کا ایک بیٹا زورآور بھی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں