منگل کے روز فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے حماس کی طرف سے ایک فرانسیسی نژاد اسرائیلی خاتون قیدی کی شائع کردہ ویڈیو ریکارڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے اسے "شرمناک" قرار دیا۔
ایلیسی پیلس نے کہا کہ جمہوریہ کے صدر کو فرانسیسی اسرائیلی شہری میا شیم کے ویڈیو کلپ کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا جس پر انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا۔
اےایف پی کے مطابق صدر میکروں نے یرغمال بنائی گئی خاتون کو فوری طور پر اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "فرانس چوکس ہے اور اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر حماس کے زیر حراست فرانسیسی یرغمالیوں کو رہا کرنے کی کوشش کر رہا ہے"۔
میری بیٹی کو رہا کرو: قیدی کی ماں
دوسری طرف قیدی خاتون کی ماں نے "عالمی رہ نماؤں سے اپنی بیٹی کو رہا کرانے کا مطالبہ کیا۔ کیرن شیم نے تل ابیب میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "میں عالمی رہ نماؤں سے کہتی ہوں کہ وہ میری بیٹی کو اس حالت میں واپس کریں جس میں وہ آج ہے۔ ساتھ ہی ساتھ دیگر یرغمالیوں کو بھی رہا کرایا جائے"۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں دنیا سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ میری بیٹی کو مجھے واپس دلائے‘‘۔
اتوار کے روز فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے "ان خاندانوں سے بات کی جن کے رشتہ داروں کو مارا گیا یا اغوا کیا گیا۔
دریں اثنا، اسرائیلی فوج نے پیر کو اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں حماس کے زیر حراست قیدیوں کی تعداد 199 تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری طرف حماس کے عسکری ونگ نے پیر کی شام کہا کہ ان کے پاس 200 اور 250 کے درمیان اسرائیلی قیدی ہیں۔
-
سلامتی کونسل غزہ میں جاری خونریزی کی ذمہ دار ہے: حماس
فلسطینی تنظیم حماس نے کہا ہےکہ جو ممالک انسانی ہمدردی کے تحت جنگ سے متاثرہ لوگوں ...
مشرق وسطی -
اگر اسرائیل نے اپنے جرائم جاری رکھے تو مزاحمتی قوتوں کو کوئی نہیں روک سکتا: خامنہ ای
ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے منگل کے روز کہا کہ اگر اسرائیل غزہ میں "جرائم" ...
مشرق وسطی