روسی کھلاڑی کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنی فتح کا جشن منانے سے انکار
یو ایف سی 'لائٹ ویٹ چیمپئن' اسلام ماخچیف نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنی فتح کا جشن منانے سے انکار کردیا۔
ہفتہ کے روز روسی کھلاڑی نے 294 ویں فتح کے موقع پر کہا 'میں دنیا میں ہونے والی پاگل چیزوں کی وجہ سے اپنی جیت کا جشن نہیں منا رہا ہوں۔ فلسطین! ہم آپ کے ساتھ ہیں۔'
سابق یو ایف سی چیمپیئن خبیب نورماگومیدوف کے قریبی ساتھ ماخچیف کی یہ مسلسل 13 ویں جیت تھی۔ اپنے حریف الگزینڈر کو شکست دینے کے بعد ماخچیف کو فلسطنی پرچم تھامے ہوئے دیکھا گیا۔
اسلام ماخچیف کے چاہنے والوں نے فلسطین کے لیے ماخچیف کے مؤقف کی تعریف کی۔ جبکہ ناقدین نے حماس پر تنازعہ کو ہوا دینے کا الزام لگایا۔
واضح رہے فلسطین کی حمایت کرنے پر کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اسی سلسلے میں مصری تیراک عبدالرحمن سامح نے بتایا فلسطین کی حمایت کا اظہار کرنے پر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں۔ عبدالرحمن نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 'ایکواٹکس سوئمنگ ورلڈکپ 2023' میں اپنے گولڈ میڈل کا جشن منانے سے انکار کیا تھا۔
فرانسیسی فٹ بالر کریم بینزیما کو بھی غزہ کے لوگوں کی ٹویٹر پر حمایت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
-
اسرائیلی بمباری میں 55 سے زائد فلسطینی شہید ، 30 گھر مسمار
غزہ پر اسرائیل نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب حملوں کے دوران 55 سے زائد فلسطینی ...
مشرق وسطی -
غزہ کی مصیبت زدہ ماؤں کا تمسخر اڑاتی اسرائیلی عورتیں جو نفرت کی علامت بن رہی ہیں
اس وقت اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی مسلط کی گئی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں ...
مشرق وسطی -
حزب اللہ نے حملہ کیا تو ایرانی ملاؤں کا نام و نشان مٹا دیں گے: اسرائیلی وزیر برس پڑا
7 اکتوبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان شروع ہونے والی جنگ کے پس منظر میں مشرق ...
مشرق وسطی