بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے سعودی عرب ہر سہولت اور فائدہ فراہم کرتا ہے
دوسری جگہوں کے سیاسی و معاشی مسائل ہمارے ہاں نہیں ہیں۔ وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح
سعودی عرب وسیع مواقع ، زیادہ فوائد اور بہترسہولتوں کے ساتھ عالمی سرمایہ کاری کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی بھر پور شناخت رکھتا ہے۔ سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے منگل کے روز سالانہ سرمایہ کاری کانفرنس کے دوران کہی ہے۔
فالح نے کہا 'عالمی سطح پر بلند افراط زر ہے، شرح سود بلند تر ہے اور رسد میں دقتیں ہیں۔ ان حالات میں سعودی عرب سرمایہ کاری کے لیے بہترین پوزیشن پر ہے اور بہترین سہولتیں پیش کرتا ہے۔'
'دوسری جگہوں پر موجود بہت سارے چیلنج بھی ہمارے لیے ایک مضبوطی کا باعث ہیں۔ مملکت نے سرمایہ کاری کے لیے کم ترین لاگت کا ماحول فراہم کیا ہے۔ اگر کوئی قرضے پر پریمیم کو دیکھنا چاہتا ہے تو مملکت اس معاملے میں بھی مقابلے کی فضا میں ہے۔ '
وزیر سرمایہ کاری نے دنیا بھر میں موجود سرمایہ کاروں کے حوالے سے کہا ' ہماری مملکت ایک مستحکم سیاسی نظام رکھنے کے علاوہ معاشی اعتبار سے بہترین پوزیشن پر ہے ، ڈالر کے ساتھ کرنسی کا جڑا ہونا بھی میسر ہے۔'
انہوں نے سعودی عرب کا سرمایہ کاری کا بنیادی فلسفہ اور بنیاد ہی یہ ہے کہ یہ طویل مدتی ہے، اس میں ہر سال کی بنیاد پر تبدیلیوں کے مسائل نہیں ہیں۔ اس سلسلے میں مملکت نے سرمایہ کاری کے لیے ملحوظات کے ہر ڈبے پر ہاں کی صورت میں 'ٹک ' کا نشانہ لگنے کا پورا ماحول دے رکھا ہے۔ ' نیز ' ہمارے ہاں شرح سود کے حوالے سے بھی سرمایہ کاروں کے لیے بہتر موقع ہے۔
-
سعودی عرب اور ملائیشیا نے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی مسترد کردی
کل اتوار کو سعودی عرب اور ملائیشیا نے فلسطینی علاقوں میں فوجی کشیدگی کو روکنے اور ...
مشرق وسطی -
کورین کمپنی سعودی عرب میں پہلا بڑا کار پلانٹ لگائے گی
جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے کہا ہے کہ ہاینڈائی موٹر گروپ سعودی عرب میں پبلک ...
بين الاقوامى -
فرانس سعودی عرب کو رافیل طیارے فروخت کرنے کے لیے رابطے میں ہے: فرانسیسی وزیر دفاع
فرانس نے سعودی عرب کو اپنے جدید ترین لڑاکا طیارے رافیل فروخت کرنے کے لے بات چیت ...
بين الاقوامى