فرانس نے سعودی عرب کو اپنے جدید ترین لڑاکا طیارے رافیل فروخت کرنے کے لے بات چیت شروع کر دی ہے۔ یہ بات فرانس کے وزیر دفاع سیبیسٹین لیکورنو نے بتائی ہے۔ وزیر دفاع کے مطابق رافیل طیارے بنانے والی کمپنی ڈیسالٹ ایوی ایشن سعودی حکام کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے۔
فرانسیسی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق مملکت کی ائیر فورس کا جنگی آلات کے حوالے سے زیادہ انحصار امریکہ پر رہا ہے۔ سعودی ائیر فورس کے پاس امریکی 'ایف 15' کے علاوہ برطانوی ساختہ 'یورو فائٹرز' اور جرمنی، اٹلی اور سپین کے بنے ہوئے طیارے موجود ہیں۔
لیکن اب سعودی عرب نے فرانس سے 54 رافیل طیاروں کی قیمت کے بارے میں 10نومبر تک دریافت کیا ہے۔ اسی سلسلے دونوں حکومتوں کے درمیان رابطوں کی خبر فرانسیسی وزیر دفاع نے دی ہے۔
فرانس کا بنا ہوا رافیل طیارہ دوہرے انجن کا حامل کثیر المقاصد ہے۔ یہ فرانس کی اسلحہ انڈسٹری میں 'بیسٹ سیلر' کا درجہ رکھتا ہے۔ اس کی موجودگی کی وجہ سے فرانس کی پچھلے سال اسلحہ کی برآمد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے فرانس اس وقت دنیا کا اسلحہ بیچنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔ دنیا کی جنگی بھوک بڑھانے کے لیے سب سے زیادہ اسلحہ امریکہ فروخت کرتا ہے۔ جبکہ دوسرے نمبر پر روس آتا ہے۔
فرانس نے 2022 میں متحدہ عرب امارات کو 80 رافیل طیارے 17 ارب ڈالر میں فروخت کیے ہیں۔
فرانس کے رافیل طیارے خریدنے والوں میں بھارت، قطر، یونان، انڈونیشیا اور مصر بھی شامل ہیں۔ اب تک فرانس نے اپنے تیار کردہ رافیل طیاروں کی نصف سے زیادہ تعداد دوسرے ملکوں کو فروخت کی ہے۔
-
کورین کمپنی سعودی عرب میں پہلا بڑا کار پلانٹ لگائے گی
جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے کہا ہے کہ ہاینڈائی موٹر گروپ سعودی عرب میں پبلک ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب اور ملائیشیا نے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی مسترد کردی
کل اتوار کو سعودی عرب اور ملائیشیا نے فلسطینی علاقوں میں فوجی کشیدگی کو روکنے اور ...
مشرق وسطی -
سعودی نژاد کامیڈین کی لوگوں سے سوشل میڈیا کی خبروں کی تصدیق کرنے کی اپیل
چنگ وون-ہو نے سی این این کی سارا سڈنر کا حوالہ دیا جنہوں نے اپنی خبروں پر بعد میں ...
بين الاقوامى