سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی امریکی حکومت کے اعلیٰ ذمہ داروں کےساتھ آج اہم ملاقاتوں کا امکان ہے۔ کسی اعلی سعودی ذمہ دار کا ان اسرائیل غزہ جنگ کے دنوں میں یہ اہم امریکی دورہ ہے۔
ملاقاتوں کا یہ سلسلہ واشنگٹن میں ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب اسرائیل اور حماس جنگ کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بڑے گہرے اثرات کی توقع کیا جارہی ہے۔
شہزادہ خالد بن سلمان کی اہم امریکی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کے علاوہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کےساتھ بھی ملاقات کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں قومی سلامتی کے امریکی مشیر جیک سلیوان اور وائٹ ہاوس میں مشرق وسطیٰ سے متعلق پالیسی کے سربراہ بیرٹ مکگرک کے ساتھ بھی سعودی وزیر دفاع کی ملاقات ہو گی۔
اس اہم ملاقاتی سلسلے سے قبل اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملوں کے نئے سلسلے کے آغاز پر سعودی عرب نے اسرائیل کی اندھی بمباری اور غزہ کے مسلسل جاری محاصرے کی مذمت کی تھی۔