روس نے غزہ سے اپنے شہریوں کا انخلا شروع کر دیا ہے۔ 60 سے زائد روسی پاسپورٹ کے حامل افراد رفح راہداری کے راستے مصر منتقل ہو گئے ہیں۔ اس امر کا اعلان روس کی ہنگامی امور کی وزارت نے اتوار کے روز کیا ہے۔
غیر ملکیوں کی محدود تعداد یکم نومبر کو غزہ سے مصر پہنچی تھی۔ ان کے ساتھ ان شدید زخمی فلسطینیوں کی بھی ایک تعداد شامل تھی جنہیں فوری اور بہتر علاج کی ضرورت تھی۔
ان غیر ملکی شہریوں کے انخلا پر پہلے ہی اتفاق ہو گیا تھا اور مصر کی طرف سے بتایا تھا کہ 7000 غیر ملکیوں کو غزہ سے مصر کے راستے نکالا جائے گا، لیکن پچھلے ہفتے کے دوران اسرائیل کی مسلسل بمباری کی وجہ سے یہ انخلا تعطل کا شکار ہوتا رہا۔
امدادی قافلوں کے ارکان کا کہنا تھا کہ بمباری سے طبی قافلوں کو بھی ٹارگیٹ کیا گیا۔ اپنے شہریوں کے غزہ سے باہر چیک پوسٹ کو عبور کرنے اور مصر میں داخل ہونے کے عین موقع پر روسی وزارت ہنگامی امور نے ان کے انخلا کی اطلاع دی۔
روسی میڈیا کے مطابق روس کے 1000 کے قریب شہریوں نے غزہ سے انخلا کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ادھر اسرائیل کے روس میں سفیر کے حالیہ دنوں سامنے آنے والے بیان پر 'روسی شہریوں کے غزہ سے انخلا میں دو ہفتے لگ سکتے ہیں' روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے سخت حیرت کا اظہار کیا تھا ۔
اس سے قبل برازیل نے غیر ملکیوں کے انخلا کے حوالے سے گلہ کیا تھا کہ اسرائیل پسند ناپسند اور من مانی کی بنیاد پر غیر ملکیوں کا انخلا کر کے سیاست کر رہا ہے۔
-
پوپ فرانسس کی ایک بار پھر لڑائی ختم کرنے کی اپیل
غزہ میں مادادی اشیا کی فراہمی اور زخمیوں کے لیے توجہ اور علاج پر بھی زوردیا
بين الاقوامى -
اسرائیل پر حزب اللہ کا میزائل حملہ ، اسرائیل کا توپ خانے سے جواب
اسرائیلی کاروں کو آگ لگ گئی۔ متعدد زخمی ، ایک زخمی کی حالت نازک
مشرق وسطی -
خان یونس پناہ گزین کیمپ پر بمباری سے ایک ہی گھر میں 13 فلسطینی شہید
اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے 13 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔اسرائیلی ...
مشرق وسطی