پولینڈ کی پارلیمنٹ میں ایک غیر متوقع واقعے نے پورے ملک میں یہودیوں کے حوالے سے تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک سخت گیر پولش رکن پارلیمان گرزیگورز براؤن ایوان میں آئے یہاں یہودیوں کے ’حانوکا‘ تہوار کی مناسبت سے شمع دان روشن کیا گیا تھا۔
شمع دان کو دیکھ کر براؤن غصے میں آگئے اور اسے بجھانے کے ساتھ اس پر سفید پاؤڈر چھڑک دیا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پارلیمنٹ میں نئی حکومت اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے موجود تھی۔
واقعے پر سخت رد عمل
گرزیگورز براؤن نے یہ متنازع حرکت کیوں کی؟ اس کے بارے میں انہوں نے کچھ نہیں بتایا تاہم اس پر اسرائیلی سفیر نے سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
❗️❗️❗️Niebywały skandal. Poseł Grzegorz Braun zgasił gaśnicą menorę hanukową. @wirtualnapolska pic.twitter.com/JOxbsKCIAu
— Patryk Michalski (@patrykmichalski) December 12, 2023
جب براؤن شمع دان کو بجھانے کے لیے آگے بڑھے تو ایک خاتون رکن پارلیمنٹ انہیں روکنے کے لیے آگے آئی توانہوں نے اس پر بھی سفید پاؤڈر کے پھینک دیا جس نے اس کے چہرے کو ڈھانپ دیا۔
ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر ہونے والی کارروائی انتہائی دائیں بازو کے رکن پارلیمنٹ کے رویے نے روک دی۔ تاہم چند لمحات کے بعد اسے دوبارہ شروع کردیا گیا۔
دریں اثنا ڈونلڈ ٹسک جن کی نئی حکومت نے کل منگل کو اعتماد کا ووٹ حاصل کیا نےاس رویے کو ناقابل قبول قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولینڈ میں ایسا دوبارہ نہیں ہو سکتا۔
پولینڈ میں اسرائیلی سفیر یعکوو لیونی نے اس رویے کو ذلت آمیز اور شرمناک قرار دیا۔ انہوں نے X پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "کتنی شرم کی بات ہے۔ پولش پارلیمنٹ کے ایک رکن نے ایسا کیوں کیا؟"۔
گرزیگورز براؤن کو اس پر کوئی پچھتاوا نہیں دکھایا۔ اس واقعے کے بعد براہ راست کچھ صحافیوں کی جانب سے ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس پر شرمندہ ہیں تو انہوں نے کہا کہ"جو لوگ ایسی شیطانی حرکتوں میں حصہ لیتے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے"۔
-
غزہ میں جنگ سے مزید نقل مکانی کا خدشہ ہے: یواین رفیوجی چیف
اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ادارے کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں ...
مشرق وسطی -
حماس جنگجو سے مصافحہ کرنے والی اسرائیلی خاتون باقی یرغمالیوں کے حوالے سے مایوس
تقریباً دو ماہ قبل حماس کی طرف سے رہا کی گئی پہلی کھیپ میں شامل 85 سالہ خاتون ...
مشرق وسطی -
غزہ: بچوں کی قینچی اور کپڑوں کے چمٹوں کی مدد سے بچے کو جنم دینے کا درد ناکہ واقعہ
غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان جنگ تیسرے مہینے میں داخل ہونے ...
مشرق وسطی