فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے غزہ میں قائم چرچ کے بھی اسرائیلی جنگ کی زد میں آجانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ صدر میکرون کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق انہوں نے اس سلسلے میں یروشلم میں لاطینی چرچ کے سرپرست کارڈینل پیئرباٹیسٹا پیزابالا کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کیا ہے۔
فرانسیسی صدر کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے جب سے اسرائیل اور حماس کی جنگ شروع ہوئی ہے' یہ بہت زیادہ افسوسناک صورت حال بنی ہے۔
واضح رہے فرانس ان ملکوں میں سر فہرست ہے جنہوں نے اب تک اسرائیل کی سب سے زیادہ اور کھلی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس جنگ کے دوران صدر میکروں اب تک اسرائیل کا دو مرتبہ دورہ بھی کر چکے ہیں۔ غزہ میں 19 لاکھ سے زیادہ بے گھر اور 20 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ تاہم انہوں نے سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا' دو ماہ سے زیادہ مدت ہو چکی ہے اور سینکڑوں شہری بلا شبہ بمباری اور گولیوں کی زد میں ہیں۔حتیٰ کہ چرچ میں عبادت کرنے والی اور ضعیفوں اور معذوروں کی خدمت پر مامور راہباہیں بھی نشانہ بنی ہیں۔
لاطینی چرچ کے سرپرست نے کہا سولہ دسمبر کو اسرائیلی فوجیوں نے بڑی بے رحمی کے ساتھ ایک مسیحی خاتون اور اس کی بیٹی کوغزہ میں ہلاک کردیا ہے۔
اس موقع پر فرانسیسی صدر نے چرچ کے سرپرست کے ساتھ فون پر ہی تعزیت کی اس دونوں مسیحی خواتین کی شرمناک ہلاکت پر اظہار تعزیت کیا۔ مگر خیال رہے فرانس کے صدر میکروں نے محتاط انداز اختیار کیا ہے اور اس المناک واقعے پر اسرائیل کی مذمت نہیں کی ہے۔
مسیحیوں کے سب سے بڑے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے اس واقعے پر ایک ہفتہ قبل اظہار افسوس کیا تھا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اس بارے میں اے ایف پی کو بتایا ہے کہ جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ کوئی چرچ نشانہ نہیں بنایا گیا اور نہ ہی کسی چرچ پر حملے کی وجہ سے کوئی سویلین زخمی یا ہلاک ہوا ہے۔' فوجی ترجمان کا کہنا ہے اسرائیلی فوج کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو نشانہ نہیں بناتی ہے۔
میکروں نے پیزا بالا سے کہا کہ وہ مقدس سرزمین پر رہنے والے تمام مسیحیوں کے لیے کرسمس کے موقع پر ایک پیغام جاری کریں اور انہیں یقین دلائیں کہ فرانس ان کے ساتھ ہے۔
اسی طرح کا بیان اڑھائی قبل میکروں نے دیا تھا جس میں کہا تھا ' فرانس اسرائیل کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔'
-
غزہ میں بچے فاقہ کشی کی وجہ سےحقیقی موت کے خطرے سے دوچار ہیں:یونیسیف
اسرائیل بتائے کہ غزہ سے اغواء کیے گئے لوگوں کو کس حال میں رکھا گیا ہے: حماس
مشرق وسطی -
فلسطینی مزاحمتی تحریک 'اسلامی جہاد' کے وفد کے مصری حکام سے مذاکرات
فلسطینی مزاحمتی تحریک اور حماس کی اتحادی جماعت نے قاہرہ میں مصر کے حکام سے ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی فوج کی بد ترین بمباری سے 166 فلسطینی شہید 384 زخمی
اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے مکمل خاتمے کی جنگ کے دوران گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے ...
مشرق وسطی