ایران نے جمعرات کے روز تہران میں پاکستانی سفارت خانے کے ناظم الامور کو طلب کر لیا ہے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ طلبی پاکستان کی طرف سے ایران کے اندر میزائل حملوں کے باعث ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کی صبح پاکستان کی فورسز کے ان حملوں کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پاکستانی فورسز نے اپنے حملوں کا نشانہ پاک ایران سرحد سے جڑے صوبہ سیستان کے سرحدی گاؤں کو بنایا ہے۔ جہاں مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات تھیں۔
ایرنی خبر رساں ادارے ' تسنیم' کے مطابق تہران میں موجود پاکستان کےناظم الامور کو ایرانی وزارت خارجہ نے ان حملوں کے بارے میں وضاحت طلب کرنے کے لیے حملوں کے محض چند گھنٹوں بعد طلب کیا ہے۔