شام کے دارالحکومت دمشق میں المزہ محلے میں اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہونے والے 10 افراد میں ایرانی مشیروں کی شناخت جاری کی گئی ہے جن میں 4 ایرانی فوجی مشیربھی شامل ہیں۔
پاسداران انقلاب کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دمشق پر بمباری کے دوران چار ایرانی مشیر مارے گئے ہیں۔ ان کی شناخت امید وار، علی آقازادہ، حسین محمدی اور سعید کریمی کے ناموں سے کی گئی ہے۔
"امریکی افواج کے خلاف حملوں کا ماسٹر مائنڈ"
درایں اثناء امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے تصدیق کی ہے کہ المزہ کے مقام پر مارا جانے والا ایک ایرانی اہلکارامریکی افواج کے خلاف حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔
شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس اہلکار اور ان کا نائب ہفتے کے روز دمشق میں اسرائیلی حملے میں مارے گئے۔ ایرانی مہر نیوز ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کے دو ارکان بھی ہلاک ہوئے تھے۔ بعد میں ان کی تعداد چار بتائی گئی تھی
"4 فوجی مشیر"
ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام کے دارالحکومت میں "چار ایرانی فوجی مشیر" اور "شامی فورسز کے متعدد ارکان" مارے گئے۔ پاسداران انقلاب کے مطابق اس حملے کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے۔
مہر ایجنسی نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ "شام میں پاسداران انقلاب کا انٹیلی جنس اہلکار، اس کا نائب اور پاسداران انقلاب کےدو دیگر ارکان شام پر اسرائیل کے حملے میں مارے گئے"۔
ایران کے قریبی رہ نماؤں کا اجلاس
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اطلاع دی ہے کہ اس حملے میں 10 افراد مارے گئے جس میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس میں "ایران کے قریبی رہ نماؤں کی میٹنگ" ہو رہی تھی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد پانچ بتائی گئی تھی۔ آبزرویٹری نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک شہری بھی شامل ہے۔
یہ چھاپہ پاسداران انقلاب کے اس اعلان کے چار دن بعد ہوا ہے جس میں ایران نے عراقی کردستان کے علاقے کے دارالحکومت اربیل میں "موساد کے ایک ہیڈ کوارٹر" پر حملہ کرنے کا دعوٰ کیا تھا۔ تاہم عراقی حکومت نے اس حملےمیں موساد کے کسی مشتبہ مرکز کو نشانہ بننے کی تردید کی تھی۔
-
پاکستان کا ایران کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے، سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ
ملکی خود مختاری، علاقائی سالمیت کو مجروح کرنے کی کوشش کا بھرپور جواب دیں گے: قومی ...
پاكستان -
اسرائیل کا دمشق میں پاسداران انقلاب کی میٹنگ پر حملہ، ایرانی عہدیدار سمیت پانچ ہلاک
اسرائیلی فوج نے دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قریب واقع ایک عمارت پر بمباری کی جس ...
مشرق وسطی -
عراق میں ڈرون گر کر تباہ : امریکی عہدیدار، ایران نواز گروپ کا مار گرانے کا دعویٰ
امریکی عہدیدار کے مطابق بغداد کے شمال میں ایک امریکی ڈرون گر کر تباہ ہو گیا۔ ایران ...
مشرق وسطی