سعودی ادارہ احتساب (دیوان المظالم) نے دارالحکومت ریاض میں محکمہ جاتی ایگزیکٹیو کورٹ کا افتتاح کیا ہے۔ اس سے سرمایہ کاری کے ماحول، سماجی فلاح و بہبود اور سیاحت کے فروغ میں مدد ملے گی۔
ادارہ احتساب کے سربراہ خالد الیوسف نے جو محکمہ جاتی عدالتی کونسل کے سربراہ بھی ہیں کہا کہ عدالتی فیصلوں اور محکمہ جاتی بانڈز کے نفاذ کے پروگرام سے عدالتی تحفظ حاصل ہوگا۔
خالد الیوسف نے کہا کہ ’محکمہ جاتی ایگزیکٹیو کورٹ کا قیام اس بات کا ثبوت ہے کہ ولی عہد عدالتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور سعودی شہریوں اور یہاں مقیم غیرملکیوں کی خوشحال زندگی کے سلسلے میں پرعزم ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’محکمہ جاتی ایگزیکٹیو کورٹ پوری دنیا میں پہلی ہے۔ یہ سرکاری اداروں اور عام افراد کے لیے انصاف کے حصول کی ضمانت ہے۔‘
محکمہ جاتی ایگزیکٹیو کورٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر متعدد پروگرام کیے گئے۔ ڈیجیٹل ایگزیبیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں محکمہ جاتی عدالت کا منفرد انداز میں تعارف کرایا گیا۔
-
سعودی ویژن 2030 کی ڈیووس 2024 میں شاندار کامیابی
سعودی عرب نے اس سال کے ڈیووس فورم میں ایک بار پھر مملکت میں سرمایہ کاری کو راغب ...
مشرق وسطی -
تصاویر : سعودی عرب کی ستاروں سے سجی جوائے ایوارڈز تقریب کی میزبانی
ہفتے کے روز سب کی نظریں جوائے ایوارڈز 2024 کے لیے ایک بار پھر سعودی عرب کے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ملازمتیں کیسے تلاش کی جائیں - تمام ضروری معلومات
اگر آپ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں ملازمت تلاش کرنے کے خواہاں ہیں تو یہاں ...
مشرق وسطی