او آئی سی اور رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے عالمی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم
اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی‘ اور رابطہ عالم اسلامی نے اسرائیل کے خلاف کے عالمی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق او آئی سی اور رابطہ نے کہا ہے کہ ’عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ بے قصور شہریوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی انسانی حقوق سے مطابقت رکھتا ہے‘۔
او آئی سی اور رابطہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو فیصلے کا پابند کروائیں۔ عالمی برادری فلسطینی عوام کے تحفظ اور سلامتی کے متعلق اپنی ذمہ داری کو سمجھے اور اسے ادا کرے۔
او آئی سی اور رابطہ نے کہا ہے کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی اور شہریوں کی جبری نقل مکانی کو روکنے کے لیے سیاسی اور قانونی کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔
رابطہ عالم اسلامی نے جنوبی افریقہ کی کوششوں کو سراہا ہے اور عالمی برادری سے جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
غزہ پر آئی سی جے کے فیصلے سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس اگلے ہفتے ہو گا
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پریذیڈنسی نے کہا ہے کہ کونسل کا اگلے ہفتے ہونے والا ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب کی جانب سے غزہ پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم
سعودی عرب نے عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری ہونے والے ابتدائی فیصلے کا خیر مقدم ...
بين الاقوامى -
اسرائیل کی طرف سے فیصلے کی عدم تعمیل پر عالمی عدالت انصاف کے پاس کیا اختیارات ہیں؟
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے ...
مشرق وسطی