یرغمالیوں کی رہائی، امریکہ، مصر اور قطر کے حکام پیرس میں جمع
امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ کے علاوہ مصری انٹیلی جنس چیف، قطری و اسرائیلی حکام اتوار کے روز پیرس میں ملنے کے لیے جمع ہوگئے ہیں۔
پیرس میں اس اعلیٰ سطح کے اجلاس کا فیصلہ چند دن پہلے ہوا تھا کہ باقی اسرائیلی یرغمالیوں کے لیے ایک نیا مذاکراتی دور مکمل کیا جائے۔ چند روز پہلے سامنے آنے والی خبر کے مطابق ان مذاکرات میں مصر کے وزیر خارجہ کی شرکت بھی متوقع تھی۔
مذاکرات میں اتوار کے روز اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور ممکنہ جنگی وقفے یا جنگ بندی پر بات چیت ایجنڈے پر سب سے اوپر ہے۔
فرانسیسی حکام کے مطابق وہ بھی ان چاروں ملکوں کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اسرائیل و حماس کے درمیان کے درمیان جاری جنگ کو روکنے کے لیے ہونے والے مذاکرات سے جڑے ہوئے ہیں۔
خیال رہے غزہ میں اب تک اسرائیلی بمباری سے 26 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں۔ جن میں بڑی تعداد فلسطینی بچوں اور عورتوں کی ہے۔
تاہم اسرائیلی بمباری مسلسل جاری ہے اور ہر روز بیسیوں فلسطینی اس بمباری کی وجہ سے لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ جبکہ ایک سو سے زائد اسرائیلی یرغمالی اب بھی حماس کی قید میں ہیں۔
-
سعودی عرب اور مصر کا غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی فراہمی کا مطالبہ
ہماری اولین ترجیح غزہ میں جنگ روکنا ہے: سعودی وزیر خارجہ
مشرق وسطی -
غزہ جنگ میں حماس کی سرنگوں کا 40 فی نیٹ ورک متاثر ہو چکا: اسرائیلی عہدیدار
اگرچہ غزہ کی پٹی میں جنگ کو تقریباً 4 ماہ گذرچکے ہیں، لیکن اسرائیل کا سب سے بڑا ...
مشرق وسطی -
غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی کے لیے ' ڈونر ملک ' امداد جاری رکھیں: انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بار پھر کارکن ممالک پر بالعموم ...
مشرق وسطی