سعودی عرب اور مصر نے ایک بار پھر مشترکہ طور پر غزہ کی پٹی میں جاری لڑائی روکنے اور جنگ سے متاثرہ شہریوں تک امداد پہنچانے پر زور دیا ہے۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ مملکت غزہ کی پٹی میں لڑائی روکنے اور امداد پہنچانے کو اولین ترجیح قرار دیتی ہے۔
انہوں نے اتوار کو قاہرہ میں اپنے مصری ہم منصب سامح شکری کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ مملکت علاقائی مسائل پر مصر کے ساتھ مشترکہ تعاون کی خواہشمند ہے۔
انہوں نے عالمی برادری کی طرف سے فلسطینیوں کو دی جانے والی اجتماعی سزا روکنے کے لیے متفقہ فیصلہ کرے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ اسرائیل فلسطینیوں کےحوالے سے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔
فوری جنگ بندی
اس موقعے پرمصری وزیر خارجہ نے غزہ میں فوری اور جامع جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ کیا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی اجازت دینے سے جنگ کا دائرہ پھیلے گا ۔
انہوں نے اس ضرورت پر بھی زور دیا کہ اقوام متحدہ کو غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کی مدد کے لیے ضروری سامان داخل کرنے کی اجازت دی جائے۔
سامح شکری نے کہا کہ قاہرہ کچھ ممالک کی جانب سے ’اونروا‘ کی فنڈنگ روکنے کے فیصلوں سے حیران ہے۔
وزير الخارجية السعوي يصل إلى #القاهرة ويلتقي بنظيره المصري.. و موفد #العربية يؤكد: التصعيد في المنطقة على طاولة لقاء الوزيرين #السعودية #مصر pic.twitter.com/tVi20mY61Q
— العربية (@AlArabiya) January 28, 2024
بحیرہ احمر کشیدگی سلامتی کے لیے خطرہ ہے
مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ بحیرہ احمر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے خطے کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے اور اس کے خطے پرسنگین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ مصر نے سعودی عرب کے ساتھ مل کر سوڈان میں جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ ایتھوپیا مصر کے ساتھ النہضہ ڈیم کے حوالے سےطے پائے معاہدے سے منحرف ہوگیا ہے۔
-
غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی کے لیے ' ڈونر ملک ' امداد جاری رکھیں: انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بار پھر کارکن ممالک پر بالعموم ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی مندوب ’یو این‘ سیکرٹری جنرل پر برس پڑے‘ قتل اوردہشت گردی کی حمایت کا الزام
اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کے کچھ ملازمین کی 7 اکتوبرکو ہونے ...
مشرق وسطی -
غزہ جنگ میں حماس کی سرنگوں کا 40 فی نیٹ ورک متاثر ہو چکا: اسرائیلی عہدیدار
اگرچہ غزہ کی پٹی میں جنگ کو تقریباً 4 ماہ گذرچکے ہیں، لیکن اسرائیل کا سب سے بڑا ...
مشرق وسطی