امریکا میں سوشل میڈیا پر شکاگو کے مڈل ایک اسکول میں ایک طالبہ پر حملہ کرنے کا ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو پوسٹ کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ اس میں تشدد کا نشانہ بننے والی طالبہ سعودی عرب کی شہری ہے۔
سعودی سفارت خانے کی وضاحت
تاہم امریکہ میں سعودی سفارت خانے اور ہیوسٹن میں قونصلیٹ جنرل نے انکشاف کیا کہ انہیں ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی جس سے یہ ظاہر ہو کہ تشدد کا شکار لڑکی سعودی شہری ہے۔
سفارت خانے اور قونصلیٹ جنرل نے "ایکس" پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے کہا کہ وہ امریکا بھرمیں موجود سعودی مردو خواتین شہریوں سلامتی اور تحفظ کے متمنی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ واقعے سے متعلق حقائق کی تصدیق کے لیے معلومات جمع کررہے ہیں۔
(٣/١)اشارة إلى ما تداولته بعض وسائل الاعلام وعدد من المعرفات على منصة "اكس" بشأن تعرض طالبة في احدى المدارس بمدينة شيكاغو، لاعتداء لفظي وجسدي ذو دوافع عنصرية، وما تمت الاشارة اليه بأن الضحية هي (مواطنة سعودية)
— Saudi Embassy USA (@SaudiEmbassyUSA) February 1, 2024
شکاگو کے مضافاتی علاقے میں ایک مڈل اسکول کے اندر ایک امریکی طالب علم کے ہاتھوں ایک مبینہ سعودی طالبہ پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکا بچی کو زور سے الماری کی طرف دھکا دیتا ہے جس کے نتیجے میں وہ فرش پرگرجاتی ہے۔