امریکی وزیر دفاع مثانے میں شدید تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی وزیر دفاع اور پینٹاگون چیف جنرل (ریٹائرڈ) لائیڈ آسٹن ایک بار پھر ہسپتال منتقل ہو گئے ہیں۔

پینٹاگون کے مطابق امریکی وزیر دفاع کو مثانے میں شدید تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ رپورٹس کے مطابق پینٹاگون کا کہنا ہے کہ لائیڈ آسٹن کی جگہ کیتھلین ہکس فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کے آغاز میں بھی لائیڈ آسٹن طبعیت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال منتقل ہو گئے تھے، انہیں کینسر کے علاج میں پیچیدگیوں کا سامنا تھا۔

امریکی وزیر دفاع بیماری کے باعث دو ہفتے تک والٹر ریڈ ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر واپس آ گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں