سعودی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے نجی اور غیر منافع بخش شعبوں کے لیے عید الفطر کی تعطیل کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔
ہیومن ریسورسز نے ہفتے کو اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر ایک بیان میں وضاحت کی کہ چھٹی کام کے اختتام پر پیر 29 رمضان، 1445 بہ مطابق 8 اپریل 2024ء کو شروع ہوگی جس کا دورانیہ چار دن ہوگا۔
بیان میں ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ لیبر سسٹم کے انتظامی ضوابط کے آرٹیکل 24 کے دوسرے پیراگراف میں بیان کردہ ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔
عید الفطر کب ہے؟
اس بیان سے قبل سعودی عرب کی علماء کونسل کے رکن اور شاہی دربار کے مشیر شیخ عبداللہ بن سلیمان المنیع نے کہا کہ اس سال رمضان المبارک کے 30 دن مکمل ہونے کا امکان ہے۔ اس اعتبار سے 10 اپریل بہ روز بدھ یکم شوال ہے۔
رمضان المبارک کا مہینہ 3/11/2024ء بہ روز سوموار کو شروع ہوا اور 30 رمضان المبارک کی مناسبت سے منگل 9 اپریل 2024ء کو ختم ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں شوال کا مہینہ بدھ 10اپریل کو شروع ہوگا اور اسی دن عیدالفطر ہوگی۔
-
عید الفطر 2024: سعودی عرب میں اپریل میں تقریباً ایک ہفتہ طویل تعطیلات
سعودی عرب میں سرکاری اور نجی شعبے کی کمپنیاں اپریل میں عید الفطر کے موقع پر چار دن ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ
دستاویزی فلم میں سعودی خواتین نے بتایا وہ سعودی عرب میں مردوں کے ساتھ کیسے برابری ...
ایڈیٹر کی پسند -
دوران پرواز میں سعودی نرس نے خاتون مریض کی جان بچا لی
سعودی ایئر لائنز کی پرواز ریاض سے رفحاء جا رہی تھی، خاتون مسافر بے ہوش ہو گئی
ایڈیٹر کی پسند