ترکیہ میں ایک خاتون کے ناکام عاشق نے ’بے وفائی‘ کا بدلہ لینے کےلیے ایک انوکھا حربہ استعمال کیا۔
ترکیہ کے شہر ازمیرمیں ایک نوجوان اپنی گرل فرینڈ سے علیحدگی کے بعد اپنے عجیب و غریب رویے سےانتقام لیا۔اس نے اس کے دروازے پر بہت سے کھانے اورساتھ ان کا بل بھیج کرانہیں حیران کردیا۔
نوجوان نے دروازے پرادائیگی کے آپشن کے ساتھ بہت سے مختلف کھانوں کا آرڈر بھیج دیا اور تمام آرڈرز اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے گھرپہنچا کر انہیں بل بھی دیا۔
شاب ينتقم من حبيبته في #إزمير .. يطلب الطعام من عشرات المطاعم ويختار "الدفع عند التسليم" ويرسلهم في وقت واحد إلى عنوان منزلها#العربية pic.twitter.com/HWms0ZFMAQ
— العربية (@AlArabiya) April 21, 2024
ایک ہی وقت میں تمام پیکٹ پہنچنےکے بعد اس کی سابقہ گرل فرینڈ نے خود کو گھر کی دہلیز پر کھانے کے ڈھیرکے سامنے پایا۔
"ترکیہ ان عربیہ" ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق "عجیب"رویے نے پڑوسیوں میں الجھن پیدا کردی جو صورتحال کو دیکھنے کے لیے جمع تھے۔
نوجوان کی شناخت یا اس رویے کے پیچھے اس کے محرکات ظاہرنہیں کیے گئے لیکن یہ واضح ہے کہ وہ بدلہ لینے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس نے ماضی میں اس کے کھانے کے "بل" ادا کیے تھے۔