ایران نے ہماری مدد مانگی،رئیسی کی وفات سے ہمارا موقف نہیں بدلے گا:امریکہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد امریکی مدد کی درخواست کی تھی۔ ان کی موت سے تہران کے بارے میں واشنگٹن کے بنیادی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

'ہم مدد نہیں کر سکے'

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ لاجسٹک وجوہات کی بنا پرایران کی طرف سے درخواست کی گئی مدد فراہم کرنے سے قاصر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "رئیسی کی موت پر ہماری تعزیت غلط اشارے نہیں بھیجتی ہے اور نہ ہی ان کے بارے میں ہماری رائے کو تبدیل کرتی ہے"۔ "رئیسی انسانی حقوق کی ہولناک خلاف ورزیوں میں ملوث رہےتھے"۔

"ہم پابندیوں کا نفاذ جاری رکھیں گے"

ملر نے زور دے کر کہا کہ امریکہ اپنی پابندیوں کو مکمل طور پر نافذ کرتا رہے گا۔ یہ پابندیاں ایرانی حکومت کے زیر استعمال طیاروں پر بھی عاید رہیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ایران کے بارے میں ہمارا نقطہ نظر تبدیل نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا۔ ہم ایرانی عوام کی حمایت جاری رکھیں گے اور تہران حکومت کی دہشت گردی کی حمایت کا مقابلہ کریں گے"۔

رئیسی اور عبداللہیان کی لاشیں نکال لی گئیں

پیرکی صبح ایرانی ہلال احمرنے اعلان کیا کہ امدادی ٹیموں نے رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سمیت آٹھ دیگر افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔ انہیں لے جانے والا ہیلی کاپٹر ملک کے شمال مغرب میں ایک پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

ایرانی حکومت نے رئیسی کے لیے 5 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جنہیں اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی جگہ کے سب سے نمایاں امیدواروں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ رئیسی اتوار کو آذربائیجان کے صدرالہام علیوف کے ساتھ تیسرے ڈیم کا افتتاح جسے دونوں ممالک نے دریائے آراس پر بنایا تھا۔

ہیلی کاپٹر حادثہ

تاہم دوپہر کے وقت واپسی کی پرواز کے دوران ان کا ہیلی کاپٹر ملک کے شمال مغرب میں مشرقی آذربائیجان صوبے کے ایک ناہموارعلاقے کے اوپر 2500 میٹر کی بلندی پر گر گیا۔

جبکہ بہت سے ایرانی مبصرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس حادثے کے پیچھے موسم کی خراب صورتحال اور گہری دھند کے ساتھ ساتھ ناہموار جگہ اور اونچے پہاڑ ہیں۔

جبکہ دوسروں کا خیال تھا کہ اس کی وجہ تکنیکی خرابی یا پرانے بیل 412 ہیلی کاپٹر میں خراب دیکھ بھال کے نتیجے میں خرابی ہوسکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں