کرد فورسز کے ترجمان نے کہا ہے کہ جمعہ کی شام شمال مشرقی شام کے علاقے میں ترکیہ کے ڈرون حملوں کے نتیجے میں چار امریکی حمایت یافتہ جنگجو مارے گئے جبکہ گیارہ زخمی ہوگئے ہیں۔
امریکی حمایت یافتہ کرد شامی جمہوری فورسز پر یہ حملے ترک صدر کے بیان کے ٹھیک ایک دن بعد ہوئے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت ایس ڈی ایف کے خلاف کارروائی سے کسی صورت پیچھے نہ ہٹے گی۔ ایس ڈی ایف کی طرف سے شمال مشرقی شام میں مقامی انتخابات کروانے کی کوشش کی تو کارروائی کریں گے۔
ان کا الزام ہے کہ اس کرد گروپ کے تعلقات ترکیہ میں موجود کرد دہشت گردوں سے ہیں۔ ایس ڈی ایف کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں نے اس کے آٹھ مقامات کو نشانہ بنایا۔ جبکہ عام شہریوں کی گاڑیوں اور گھروں کو بھی شمالی شہر قمیشلی کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ نیز ترکیہ کی جانب سے یہ حملے کوئی نئی بات نہیں ہے۔
کرد ہلال احمر نے کہا 'اس کے رضاکار متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم اس کی ایک ایمبولینس کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔' ہلال احمر نے مزید بتایا کہ یہ حملہ قمیشلی کے مغربی علاقہ عمودہ میں کیا گیا۔ تاہم ترکیہ کی جانب سے اس واقعہ پر فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔
یاد رہے کہ کردوں کی قیادت میں قائم خود مختار انتظامیہ جو شام کے شمالی اور مشرقی علاقوں کو کنٹرول کرتی ہے۔ اس نے 11 جون کو میونسیپل کے انتخابات کا اعلان کر رکھا ہے۔
مئیرز کے انتخاب کے لیے ووٹنگ حساکیح، رقہ، دئیر، ایلزور کے صوبوں کے علاوہ حلب کے مشرقی حصوں میں ہوگی۔
جمعہ کے روز اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 'ہم موجودہ حالات کو شمال مشرقی شام میں انتخابات کے لیے موزوں نہیں سمجھتے ہیں۔'
اس تبصرہ کا عین اسی موقع پر سامنے آنا کرد قیادت کو اس وقت ایک پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ الیکشن نہ کروائے جائیں۔
-
ترکیہ: آبنائے باسفورس سے بحری جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع
ٹرائیبیکا شپنگ ایجنسی نے کہا کہ ایک جہاز کے انجن میں خرابی کی وجہ سے سفر معطل ہونے ...
بين الاقوامى -
بلنکن کا جنگ بندی کی تجویز پرسعودی، ترکیہ ،اردن کے وزرائے خارجہ سے تبادلہ خیال
امریکی دفترخارجہ کے مطابق وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی عرب، ترکیہ اور اردن کے ...
مشرق وسطی -
شامیوں سے متعلق ترک وزیرصحت کے بیانات پر سوشل میڈیا میں ناراضی
ترکیہ کے وزیر صحت فخر الدین قوجہ کے بیانات نے ترکیہ میں پناہ گزینوں کے طور پر رہنے ...
بين الاقوامى