اسرائیلی پولیس کا سابق سفیر کے بیٹے کا کٹا ہوا سر ملنے کا دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی پولیس نے اعلان کیا کہ انہیں ایک کٹا ہوا سر ملا ہے جو ناروے میں اسرائیل کے سابق سفیر کے بیٹے کا ہے۔

اخبار ’ٹائمز آف اسرائیل‘ نے اطلاع دی ہے کہ مقتول کی شناخت 43 سالہ ربیع عریضی کے نام سے ہوئی ہے، جو مرحوم محقق نعیم عریضی کے بیٹےکی ہے۔ وہ 2012-2014ء کے عرصے میں ناروے میں اسرائیل کے سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

پولیس نے وضاحت کی کہ ایک راہگیر نے شمالی اسرائیل کے بدوی قصبے بسمہ طبعون میں سر دریافت کیا، جب کہ باقی باقیات دوسرے علاقے سے ملی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ "تفتیش کے ابتدائی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ مقتول کو دو مجرموں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں قتل کیا گیا تھا"۔

جبکہ واللا نیوز ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ العریضی ایک جرائم پیشہ تنظیم کا رکن تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں