العربیہ اور اس کے برادر چینل الحدث نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ داعش کے ایک سرکردہ رہ نما کو شام میں امریکی سینٹرل کمانڈ نےایک فضائی حملے میں ہلاک کردیا ہے۔
مقتول عسکریت پسند کی شناخت عراق سے بتائی گئی ہے اور اس کا نام ابو لیث الجنابی بتایا گیا ہے، جو داعش کے لیے ساز و سامان کا انچارج تھا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے اتوار 16 جون کو شام میں ایک فضائی حملے کے نفاذ کا اعلان کیا تھا جس کے نتیجے میں داعش کے ایک اعلیٰ عہدیدار اسامہ جمال محمد ابراہیم الجنابی کی ہلاکت کا اعلان کیا گیا۔
U.S. Central Command Airstrike in Syria Kills Senior ISIS Official
— U.S. Central Command (@CENTCOM) June 19, 2024
On June 16, U.S. Central Command conducted an airstrike in Syria, killing Usamah Jamal Muhammad Ibrahim al-Janabi, a senior ISIS official and facilitator. His death will disrupt ISIS’s ability to resource and… pic.twitter.com/aCFpvCFfTz
بیان میں کہا گیا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ خطے میں اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر داعش کی آپریشنل صلاحیتوں کو کمزور کرنے اور اس کی مستقل شکست کو یقینی بنانے کے لیے آپریشنز جاری رکھے گی"۔
امریکی کمانڈ نے واضح کیا کہ "اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ اس حملے میں کوئی عام شہری زخمی ہوا ہے"۔