حماس اور فلسطینی اتھارٹی کی حکمران جماعت فتح کے دمیان چین میں ہونے والے اسی ماہ مشاورتی مذاکرات کے دونوں طرف سے منسوخ ہونے کی تصدیق کے بعد حماس نے کہا ہے کہ فتح اسرائیل کے محافظ کا کردار ادا کر رہی ہے۔
حماس کے مرکزی رہنما موسیٰ ابو مرذوق نے منگل کے روز اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 'فتح اسرائیل کی حفاظت میں لگی ہوئی ہے اور عملا اسرائیل کے ایک سیکورٹی گارڈ کا کام کر رہی ہے۔' اسرائیلی یرغمالیوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ 'اب بھی اسرائیل کے ایک سو سے زائد زندہ یا مردہ حالت میں غزہ میں قید ہیں'۔ وہ رپورٹروں سے گفتگو کر رہے تھے۔
پچھلے روز فتح نے چین کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات میں حماس پر الزام لگایا تھا کہ حماس فلسطینیوں کے باہمی مذاکرات کے درمیان رکاوٹ پیدا کر رہی ہے۔
دونوں فلسطینی گروپوں کے درمیان ایک دوسرے پر لگائے جانے والے الزامات اور اختلافات اسرائیل کی موجودہ غزہ جنگ کے باوجود جاری ہیں۔ پچھلے اکتوبر سے دونوں گروپوں کے درمیان تقسیم اور اختلاف پہلے سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔
-
غزہ میں حماس کا متبادل تلاش کر رہے ہیں: اسرائیلی مشیر
غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت ساڑھے آٹھ ماہ سے جاری ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ ...
مشرق وسطی -
غزہ جنگ طویل ہوسکتی، مغربی کنارے میں جو کچھ ہو رہا وہ خطرناک ہے: یورپی یونین
غزہ کی پٹی میں نو ماہ سے جاری اسرائیلی جنگ کی روشنی میں یورپی یونین نے اپنے ...
مشرق وسطی -
بھوک کی بدترین سطح، غزہ کو قحط کے ناقابل بیان خطرے کا سامنا ہے:رپورٹ
محصورغزہ کی پٹی نہ صرف مسلسل اسرائیلی حملوں اور بے گھر ہونے، موت اور تباہی کی ...
مشرق وسطی