فرانس: رابطہ عالم اسلامی کے سربراہ کی نیشنل ریلی پارٹی کی سربراہ سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے فرانس دائیں بازو کی سیاستدان اور فرانس کے جاری انتخابی عمل کے پہلے مرحلےمیں کامیابی پانے والی جماعت کی سربراہ مارین لی پین سے ملاقات میں کہا ہے کہ اسلام مکالمے اور اقدار کی عزت کرنے والے لوگوں کا دین ہے۔

ڈاکٹرمحمد عیسیٰ نے کہا اسلام مکالمے اور پر امن بقائے باہمی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ تاہم انہوں نے فرانس میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی پارٹیکی انتخابی کامیابی کی لہر کی وجہ سے فرانس میں رہنے والے مسلمانوں میں خوف ہے۔ خیال رہے فرانس یورپ میں سب سے زیادہ مسلمانوں کی آبادی والا ملک ہے ، جہاں ساٹھ لاکھ مسلمان بستے ہیں۔

اتوار کے روز نیشنل ریلی پارٹی فرانس میں انتخابی عمل کے پہلے مرحلے میں کامیابی لیتی نظر ٓآئی ہے ۔ تاہم ابھی حتمی نہیں ہے کہ نیشنل ریلی پارٹی ہی کامیاب ہو گی یا قرعہ کسی اور جماعت کے نام نکل آتا ہے۔ سات جولائی کو انتخابات کے اگلے مرحلے کے نتائج سے جیت ہار کا فیصلہ ہو جائے گا۔

رابطہ عالمی اسلامی کے سربراہ نے فرانس کی رہنما مارین لی پین سے تبادلہ خیال کے بارے میں کہا، میری مارین لی پین کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ اس سلسے میں ہماری کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ ان کی پیر کے روز ایک برطانوی تھنک ٹینک کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی،

ڈاکٹر عیسیٰ نے بتایا ہم نے ' ہم نے ان کے ساتھ جمہوریہ فرانس کی اقدار کے احترام کی بات کی ہے۔ میں نے کہا میں اس وقت فرانس میں ہوں، مجھے لازماً فرانس کے قوانین اور اقدار کا احترام کرنا ہےکہ میں فرانس کے اندر فرانس کے لوگوں میں بیٹھا ہوں۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ میں ایک ملک میں ہوں اور اس کی اقدار کا احترام نہ کروں؟

رابطے کے سربراہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا ' مارین لی پین نے مجھ سے پوچھا ، کیا یہ اسلام میں ہے؟ میں نے کہا ۔ ہاں یہ اسلام ہے۔ میرا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر کچھ لوگ انتہا پسندانہ خیالات کے ساتھ ہیں تو وہ اسلامی کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں۔ '

ان کا مزید کہنا تھا' کوئی مسلمان جو کسی دوسرے ملک میں رہتا ہو ، یا کسی دوسرے ملک کا شہری بن گیا ہو، اسے لازماً اس ملک کے آئین، قانون کا احترام کرنا چاہیے۔

واضح رہے ڈاکٹرمحمد عیسیٰ جو 2016 سے رابطہ عالم اسلامی کے سربراہ ہیں لی پین کے ساتھ اچھے تعلقات رکھتے ہیں۔ انہوں نے مارین لی پین کےساتھ اسلامی تعلیمات پر بھی بات چیت کی اور انہیں اسلامی اقدار کے بارے میں بتایا۔

ڈاکٹر عیسیٰ نے کہا اسلام تمام ملکوں کے آئین کا بھی احترام کرنے اور بقائے باہمی کا احترام کرنے والا ہے۔ دوسروں کی اقدار اور ثقافت کا بھی احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے رابطہ عالمی اسلامی کی طرف سے فرانس کے انتخابی نتائج کے احترام کا یقین دلایا کہ انتخاب کے ذریعے کوئی بھی جیتے 'ہم اس کا عوامی رائے کے طور پر احترام کریں گے۔ ہم اسلام کے سیاست اور حکومت سے تعلق کے خلاف ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں اسلام قومی شناخت کے عدم احترام کے خلاف ہے اور ہم پر امن بقائے باہمی کے حامی ہیں۔ '

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں