برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے لیبر پارٹی کے رہنما کیر سٹارمر کو وزیر اعظم مقرر کر دیا ہے۔ وزیر اعظم نامزدگی کی تقریب بکنگھم پیلس میں جمعہ کے روز منعقد کی گئی۔ اس سے قبل شاہ نے کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر اعظم رشی سونک کا استعفا منظور کیا۔ جبکہ کیر سٹارمر کے ساتھ شاہ چارلس نے مصافحہ کیا۔
برطانوی لیبر پارٹی نے حالیہ عام انتخابات میں لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کی ہے۔ اہم بات ہے کہ کئی ہورپی ملکوں میں دائیں بازو کی جماعتوں کے لیے کامیابی کی لہر نظر آرہی ہے ۔ لیکن برطانیہ جس نے ' یورپی یونین سے حالیہ برسوں میں راستہ جدا کر لیا ہے ۔ اس کے ہاں تقریبا ڈیڑ ھ دہائی کے بعد لیبر پارٹی کو انتخابات میں 'لینڈ سلائیڈ وکٹری' جیت مل گئی ہے۔
جمعہ کے روز وزیر اعظم برطانیہ نامزد کرنے کے بعد کیر سٹارمر سے درخواست کی کہ وہ وزارت عظمی کا منصب سنبھالیں اور نئی انتظامیہ تشکیل دیں۔ اس سلسلے میں شاہی محل کی طرف فرمان بھی جاری کیا گیا ہے۔ لیبر پارٹی کے رہنما کیر سٹارمر نے شاہ کی طرف سے حکومت بنانے کی دعوت قبول کر لی ہے۔انہوں نے اس موقع پر شاہ چارلس کے ہاتھوں کو روائتی انداز میں بوسہ دیا۔