سال 2024 : ماہ جون گرم ترین مہینہ قرار پا سکتا ہے
یورپی یونین کے موسمیاتی تبدیلی کی مانیٹرنگ کرنے والے ادارے نے کہا ہے کہ رواں سال کاماہ جون گرم ترین مہینہ قرار پاسکتا ہے۔ اس ادارے کی طرف سے یہ بات پیر کے روز کہی گئی ہے۔
بعض سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت کے مسلسل بڑھنے کی لہرکی وجہ سے 2024 کا سال دنیا کا سب سے گرم ترین ثابت ہوسکتا ہے۔ یورپی یونین کی موسمیاتی تبدیلی کو دیکھنے والے ادارے کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس (سی تھری ایس) نے ماہانہ بلیٹن میں یہ کہا ہے کہ پچھلے 13 مہینوں کے دوران درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ مانیٹر کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ سال 2023 کے مقابلے میں سال 2024 گرم ترین سال ہو سکتا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے درجہ حرارت پچھلے برسوں کے مقابلے میں زیادہ ہوگا۔
امریکی ادارے ہرکلے ارتھ سے تعلق رکھنے والے زیکی ہوسفادر نے کہا 'اس بات کا 95 فیصد تک امکان ہے کہ سال 2024 گرم ترین سال ہوگا۔'
خیال رہے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پوری دنیا میں تباہ کن نتائج سامنے آئے ہیں۔ دوران حج گرمی کی شدت کی وجہ سے ایک ہزار سے افراد ہلاک ہوئے تھے۔ نیز نئی دہلی میں بھی گرمی کی وجہ سے اموات ہوئیں۔
فریڈرک اوٹو نے کہا 'نینو ہر سال ہونے والا قدرتی عمل ہے۔ جسے ہم نہیں روک سکتے لیکن ہم تیل، گیس اور کوئلے کے جلانے کو روک سکتے ہیں۔'
قدرتی عمل نینو مشرقی بحر الکاہل میں پانی کو گرم کرتا ہے۔ نیز عالمی اوسط درجہ حرارت کو بڑھاتا ہے۔
'سی تھری ایس' کے تحت ٹیٹا سیٹ کے ذریعے سائنسدانوں نے 1850 سے 1900 کے برسوں کے جون کے مہینوں کا تقابل سال 2024 کے ماہ جون سے کیا اور گزشتہ ماہ جون کو گرم ترین قرار دیا۔
-
شدید گرمی کے باعث کوئٹہ میں روایتی ٹھنڈے مشروبات کی مقبولیت
گنے اور خوبانی کا روایتی جوس پینے والوں کی تعداد دوگنا ہو گئی
پاكستان -
انڈونیشیا: سونے کی کان منہدم ہونے سے 12 افراد جاں بحق اور 18 لاپتہ
سولاویسی جزیرے پر موسلادھار بارش، مکانات زمین بوس ہوگئے، پانچ افراد کو زندہ نکال ...
بين الاقوامى -
بھارت: ممبئی میں موسلا دھار بارشوں سے سیلابی صورتحال
ٹرینیں منسوخ، انساںوں کے علاوہ جانور بھی متأثر
بين الاقوامى