فائرنگ کے باوجود ٹرمپ ریپبلکن پارٹی کے کنونشن میں شرکت کے لیے پرعزم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ری پبلیکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ وہ پنسلوانیا میں انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں بچ جانے کے بعد اگلے ہفتے ریپبلکن نیشنل کنونشن میں ضرور شرکت کریں گے۔

مہم نے ایک بیان میں کہا کہ "سابق صدر ٹرمپ ملواکی میں آپ سب کے ساتھ شامل ہونے کے منتظر ہیں کیونکہ ہم انہیں ریاست ہائے متحدہ کے 47ویں صدر کے لیے نامزد کرنے کے لیے اپنے کنونشن کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں"۔

ٹرمپ ہفتے کی شام پنسلوانیا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔

پنسلوانیا میں منعقدہ تقریب کے دوران گولیاں چلنے کی آوازیں سننے کے بعد ٹرمپ کو ہفتے کے روز ایک ریلی کے دوران ایک پوڈیم سے نکالا گیا۔

سابق امریکی صدر کو ان کے دائیں کان میں خون کے دھبے نظر آئے جب کہ انہیں سکیورٹی اہلکاروں نے گھیر لیا جو انہیں پلیٹ فارم سے دور لے گئےاس دوران ٹرمپ نے بھیڑ کے سامنے مکا لہرایا۔

قانون نافذ کرنے والے افسران کو پوڈیم کے قریب ایک چھت پر بھی دیکھا گیا جس پر ٹرمپ کھڑے تھے۔

ٹرمپ نے ابھی اپنی تقریر شروع کی ہی تھی کہ گولی چلنے کی آواز آئی۔ سابق صدور کی سکیورٹی کی ذمہ دار خفیہ سروس کے اہلکاروں ں نے جلدی سے انہیں اٹھنے میں مدد کی اور انہیں پوڈیم سے اپنی گاڑی تک لے گئے۔

ریپبلکن کنونشن سے پہلے ٹرمپ کی یہ آخری ریلی تھی، جس کے دوران نومبر کے انتخابات میں اپنے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن کا مقابلہ کرنے کے لیے انہیں باضابطہ طور پر ریپبلکن پارٹی کا امیدوارنامزد کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں