ٹرمپ کے لیے تمام ضروری حفاظتی تقاضے پورے کیے گئے تھے : ترجمان امریکی خفیہ سروس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکہ کے سابق صدر اور نومبر میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر ہفتے کے روز ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد امریکی خفیہ سروس کی طرف سے ان دعوؤں کی تردید کی گئی ہے کہ ' اس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے پنسلوانیا کی انتخابی ریلی سے قبل ٹرمپ کو اضافی تحفظ دینے سے انکار کیا تھا۔ '

ٹرمپ کو پنسلوینیا میں ہفتے کے روز جلسے سے خطاب کے دوران سر کے بالکل قریب کان کے اوپر والے حصے میں گولی لگ گئی۔ تاہم خوش قسمتی سے بندوق بردار نشانہ باز سر کو زخمی کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

اتوار کے روز امریکی خفیہ سروس کے ترجمان انتھونی گگلیلمی کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ' ایکس ' کہا گیا ہے کہ یہ دعوی درست نہیں بلکہ بالکل غلط ہے۔

ترجمان نے مزید کہا ' ایجنسی نے مہم کے دوران سفری ٹیمپو کے حصے کے طور پر حفاظتی وسائل اور تکنیکی اعتبار سے تمام ضروری صلاحیتوں کو شامل کیا تھا۔' گویا کسی فرض سے کوتاہی کی نہیں کی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں