ٹرمپ کا شوٹر میگا انویسٹمنٹ فرم ’بلیک راک‘ کی اشتہاری مہم میں کیا کررہا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قانلانہ حملے کی ناکام کوشش کرنے والا20 سالہ بندوق بردار تھامس میتھیو کروکس جس نے ہفتے کے روز سابق صدر ایک ریلی سے خطاب کے دوران قتل کرنے کی ناکام کوشش کی تھی کو پہلی بار سرمایہ کاری فرم بلیک راک کے ایک اشتہار میں دیکھا گیا ہے۔

سنہ 2022ء میں تیار کردہ اشتہارکو بیتھل پارک ہائی اسکول میں فلمایا گیا تھا، جہاں کروک اس وقت طالب علم تھے۔

بلیک راک نے اس منظر کواس ریکارڈ کیا تھا جب وہ اشتہارات کی ایک سیریز تیار کررہی تھی۔ اس اشتہاری مہم کے دوران کمپنی حقیقی اساتذہ اور حقیقی طلباء کو ایک اشتہار میں دکھانا چاہتی تھی۔

کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ 2022ء میں ہم نے ایک اشتہار چلایا جس میں بیتھل پارک ہائی اسکول کے ایک استاد کو دکھایا گیا تھا، جہاں بہت سے بغیر معاوضہ میڈیا کے طالب علم مختصر طور پر پس منظر میں نظر آئے، جن میں تھامس میتھیو کروکس بھی شامل تھے"۔

کمپنی نے مزید کہا کہ "ہم تمام ویڈیو کلپس متعلقہ حکام کو دستیاب کرائیں گے، اور ہم نے متاثرین کے احترام میں انٹرنیٹ سے ہٹا دیا ہے"۔

دنیا کی سب سے بڑی اثاثہ جات کی انتظامی کمپنی BlackRock نے بھی ویک اینڈ پر ٹرمپ کی ریلی کے دوران ہونے والے تشدد کی مذمت کی تھی۔

بلیک راک نے ایک بیان میں کہا کہ "سابق صدر ٹرمپ کے قتل کی کوشش گھناؤنا جرم ہے۔ ہم سابق صدر کے زندہ بچ جانے پر شکر ادا کرتے ہیں۔

کروکس کو سیکرٹ سروس نےاس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جب اس نےسابق صدر ٹرمپ پر اندھا دھند گولیاں چلائیں تاہم وہ اس حملے میں معمولی زخمی ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں