شوٹر نے ٹرمپ کے سر کو براہ راست نشانہ بنایا تھا: سابق امریکی صدر پرحملے کی نئی ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی ایک نئی ویڈیوسامنے آئی ہے جس میں سابق صدر پر حملے کے لمحے کی فوٹیج دکھائی گئی ہے جب ہفتے کو پنسلوانیا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران انہیں گولی مار دی گئی تھی۔

نئے مناظر میں دکھایا گیا کہ شوٹر ٹرمپ کو اپنی بندوق سے براہ راست نشانہ بنا رہا تھا۔ اس نے اپنی بندوق سے براہ راست ٹرمپ کے سر کے بیچ میں گولی مارنے کے لیے نشانہ لیا لیکن جس وقت اس نے ٹرگر دبایا ٹرمپ نے اپنے پیچھے لگی اسکرین دیکھنے کے لیے اپنا چہرہ موڑ لیا۔ اس طرح وہ اس لمحے مہلک گولی سے بچ گئے۔

ٹرمپ کو گولی سے بچنے کے لیے ناقابل یقین حد تک "سر کو جھکاتے" دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ تصاویر، جو کہ سابق امریکی صدر کو گولی مارنے سے چند سیکنڈ قبل فلمائی گئی تھیں، نے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان بڑے پیمانے پر بات چیت کو جنم دیا جنہوں نے اسے ایک "معجزہ" قرار دیا جس نے ٹرمپ کی جان بچائی۔

ٹرمپ نے واقعے کے بعد اپنے پہلے بیان میں نے "ٹروتھ سوشل" پلیٹ فارم پر اپنے پیج پر پوسٹ میں کہا تھا کہ گولی "میرے دائیں کان کے اوپری حصے میں لگی"۔ گولی چلنے کے وقت اپنے جذبات کے بارے میں بات کرتے انہوں نے کہا کہ "میں نے فوری طور پر محسوس کیا کہ کچھ غلط ہوا ہے، جیسے ہی میں نے گونجنے والی آواز اور گولیاں سنی۔ میں نے فوراً محسوس کیا کہ گولی جلد کو چھید کرگئی ہے اور بہت زیادہ خون بہہ رہا ہے۔ تومیں سمجھ گیا کہ کیا ہو رہا ہے‘‘۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ "یہ ناقابل یقین ہے کہ ہمارے ملک میں اس طرح کی کارروائی ہوسکتی ہے،ابھی تک اس شوٹر کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا جو اب مر گیا ہے۔ میں ریاستہائے متحدہ کی خفیہ سروس کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ اور تمام قانون نافذ کرنے والے حکام کا جنہوں نے پنسلونیاں کے علاقے بٹلر میں ہونے والی شوٹنگ میں انہوں نے فوری ایکشن لیا‘‘۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہفتے کے روز پنسلوانیا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے تھے۔ ان پرتقریباً 150 میٹر کے فاصلے سے گولیاں چلائی گئیں اور ایک گولی ان کے کان کو چھو کر گذر گئی تھی۔

ایف بی آئی نے اتوار کو تصدیق کی کہ ٹرمپ کو نشانہ بنانے والے حملہ آور کا نام تھامس میتھیو کروکس تھا جس کی عمر 20 سال تھی۔

تھامس میتھیو کروکس ٹرمپ سے 130 سے 140 میٹر کے فاصلے پر ایک گودام کی چھت پر تھے، جب انہوں نے سابق صدر پر کئی گولیاں چلائیں۔ اس سے پہلے وہ ٹرمپ کو قتل کرتے سیکرٹ سروس کے ایجنٹوں نے انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں