غزہ کی پٹی میں فائر بندی تک پہنچنے کی امیدوں کے ساتھ ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ ڈالر کی قدر میں اضافے نے بھی قیمتوں پر دباؤ میں کردار ادا کیا ہے۔
جمعے کے روز خام برینٹ کی فی بیرل قیمت 2.48 ڈالر (2.91%) کم ہو کر 82.85 ڈالر پر آ گئی جب کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس کی فی بیرل قیمت 2.69 ڈالر (3.25%) کم ہو کر 80.13 ڈالر ہو گئی۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے جمعے کے روز بتایا کہ غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی قریب ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کے بیان کے بعد ڈالر کے اشاریے میں توقع سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ڈالر کی قدر بڑھنے سے تیل کی طلب میں کمی آتی ہے جو امریکی کرنسی میں ادائیگی کے ساتھ مربوط ہے۔
چین میں سرکاری معلومات کے مطابق دوسری سہ ماہی میں ملکی معیشت کی نمو کی شرح 4.7% رہی جو توقع سے کم ہے۔ اس امر نے ملک میں تیل کی طلب کے حوالے سے اندیشے پیدا کر دیے ہیں۔
-
سعودی عرب میں تیل اور گیس کے سات ذخائر دریافت: وزیر توانائی
سعودی عرب کے وزیر توانائی نے اعلان کیا ہے کہ مملکت کے مشرقی صوبے اور ربع الخالی ...
ایڈیٹر کی پسند -
'اوپیک پلس ,ملکوں نے اپنی تیل کی پیداواری سٹریٹجی کو بہترین قرار دے دیا
تیل پیدا کرنے والے ملکوں کے مشترکہ پلیٹ فارم اوپیک پلس نے تیل کی پیداوار میں ماہ ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب تیل کی پیداوار میں ایک ملین بیرل یومیہ رضاکارانہ کمی جون تک جاری رکھے گا
سعودی وزارت توانائی کے ایک سرکاری ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ ’سعودی عرب تیل کی ...
مشرق وسطی