انتہا پسند اسرائیلی وزیر کھل کر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی جیت کے لیے بولنے لگے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیل کے دائیں بازو کے انتہا پسند وزیر ایتمار بین گویر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی کامیابی ایران کے حمایت یافتہ جنگجو گروپوں کے لیے تباہ کن ہوگا۔

کسی اسرائیلی وزیر کی طرف سے ایک امریکی امیدوار کے حق میں اس طرح کا بیان غیرمعمولی بات ہے۔ کہ ماضی قریب میں امریکی انتظامیہ ،اسٹیبلشمنٹ اور عوام سبھی اس بات پر سخت ناراضگی اور غصے کا اظہار کرتے رہے ہیں کہ بعض ملکوں نے ان کے انتخابی معاملات میں مداخلت کی کوشش کی ہے۔

اسرائیل کی داخلی سلامتی کے وزیر بین گویر نے 'بلومبرگ' کو دیے گئے تازہ انٹرویو میں کہا ہےکہ 'میں یقین رکھتا ہوں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کی صورت میں اسرائیل کو ایران کے خلاف زیادہ حمایت اور مدد ملے گی۔ یہ بات زیادہ واضح ہونی چاہیے کہ دشمنوں کو لازماً شکست دی جائے گی۔'

بین گویر اسرائیلی جیوش پارٹی کے سربراہ ہیں اور نیتن یاہو کی مخلوط حکومت میں انتہائی اہم اتحادی ہیں۔ وہ جنگ بندی کے کھلے مخالف ہیں۔ ان کے خیال میں اگر جنگ بندی ہو تو اتنی دیر کے لیے ہونی چاہیے کہ یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہو جائے۔

بین گویر کے ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں یہ خیالات اس وقت سامنے آئے ہیں جب نیتن یاہو امریکی کانگریس سے خطاب کے لیے امریکہ میں موجود ہیں اور آج بدھ کے روز چند گھنٹوں بعد انتہائی اہم خطاب کر رہے ہیں۔

نیتن یاہو کا 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی جنگ کے دوران اب تک کا پہلا غیرملکی دورہ ہے۔ نیتن یاہو امریکی اندرونی سیاست اور انتخابی سیاست کے حوالے سے عام طور پر غیرجانبدار رہنے کی بات کرتے ہیں۔

ان کے خیال میں امریکی حکومت کوئی بھی چلا رہا ہو اہم بات اسرائیلی مفادات ہیں۔ امریکہ میں ان دنوں گرما گرم انتخابی ماحول ہے اور 'پولارائزڈ' صورتحال ہے۔ جس کے نتیجے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے کا نشانہ بننا پڑا۔ مگر حملہ آور ناکام ہوگیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں