اسرائیل غزہ جنگ : 39145 فلسطینی ہلاک اور90257 زخمی ہو گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے دوران بدھ کے روز تک فلسطینی ہلاکتوں کی تعداد 39145 ہو گئی ہے۔ اس امر کا اظہار بدھ کے روز غزہ قائم فلسطینی وزارت صحت کے حکام کی طرف سے جاری کیے گئے تازہ ترین اعداد و شمار میں کیا گیا ہے۔

وزارت صحت نے یہ تازہ ترین اعداد و شمار اس روز جاری کیے گئے ہیں جب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا ایک طرف بین الاقوامی فوجداری عدالت اور بین لاقوامی عدالت انصاف میں بار بار ذکر جاری ہے اور دوسری جانب وہ امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے والے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق صرف پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے 55 مزید فلسطینی اسرائیلی بمباری اور گولہ باری سے ہلاک ہو گئے ہیں۔

ان جاری کیے گئے تازہ اعداود وشمار میں بتایا گیا ہے کہ اب تک کی اسرائیلی جنگ میں زخمی فلسطینیوں کی تعداد 90257 ہو چکی ہے۔

اہم بات ہے کہ نیتن یاہو نے امریکہ میں ہوتے ہوئے بھی اپنے اسی بیانیے کو دہرایا ہے کہ اسرائیل جنگ جاری رکھے گا اور دباؤ برقرار رکھنے کے لیے بمباری کرتا رہے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں