اوباما کا کملا ہیرس کی حمایت کا ارادہ، نائب صدر کے ساتھ سیاسی تقریبات میں شرکت پر غور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی ’این بی سی‘ نیوز نے جمعرات کو بتایا ہے کہ سابق امریکی صدر براک اوباما اس سال کی صدارتی دوڑ میں حصہ لینے کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے نائب صدر کملا ہیرس کی نامزدگی کی حمایت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

رپورٹ میں باخبر ذرائع کے حوالے سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اوباما نے نجی گفتگو کے دوران ہیرس کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا اور وہ ان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ جلد ہی وہ ان کے ساتھ سیاسی سرگرمیوں میں ان کے ساتھ ہوں گے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ "اوباما اور ہیریس کے معاونین نے انتخابی مہم میں ایک ساتھ ہم آہنگی کے حوالے سے ملاقات کے امکان پر تبادلہ خیال کیا، لیکن ابھی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔"

پارٹی کی نامزدگی کے لیے ہیرس کا کوئی مدمقابل سامنے نہ آنے کے بعد صدر جو بائیڈن کی جانب سے صدارتی دوڑ سے دستبرداری کے اعلان کے ایک دن بعد پیر کو ڈیموکریٹک پارٹی کے مندوبین نے ان کی حمایت کی تھی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کی شام قوم سے خطاب میں اعلان کیا کہ انہوں نے "جمہوریت کو بچانے" اور "نوجوان آوازوں" کے لیے جگہ بنانے کے لیے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اپنا تاریخی فیصلہ کیا ہے۔

بائیڈن نے اپنی نائب صدر59 سالہ کملا ہیرس کی تعریف کی۔ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزد امیدوار کے طور پر ان کی جگہ لینے کے لیے تقریباً یقینی ہیں۔ اُنہیں ایک "تجربہ کار اور مضبوط" خاتون قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہیرس کے پاس تجربہ ہے۔ وہ مضبوط ہیں، وہ قابل ہیں۔ وہ میرے لیے ایک شاندار کولیگ رہی ہیں"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "اب انتخاب آپ امریکی عوام پر منحصرہے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں