یونہاپ نیوز ایجنسی نے جنوبی کوریا کی انٹیلیجنس ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی بیٹی کی تربیت اگلے لیڈر کے طور پر کی جا رہی ہے۔
خیال رہے شمالی کوریا کے خبر رساں ادارے نے جونگ ان کی بیٹی سے متعلق یہ خبر اس کی عوامی سرگرمیوں کے حوالے سے دی ہے۔ تاہم اس کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے کوئی خبر شیئر نہیں کی ہے۔