اٹلی کا اسرائیل کولبنان میں سے جنگ نہ چھیڑنے کا مشورہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے اسرائیل سے کہا ہے کہ 'وہ جوابی حملے کے دھوکے میں نہ پڑے۔' وہ لبنانی حزب اللہ کے ساتھ پچھلے چند دن سے مزید بڑھ جانےوالی کشیدگی اور اسرائیلی عزائم کے حوالے سے بات کر رہی تھیں۔

میلونی آج کل چین کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے منگل کے روز اسرائیل حماس جنگ کے تناطرمیں حزب اللہ کے ساتھ اسرائیل کی متوقع جنگ کا بھی دبے لفظوں میں ذکر کیا اور مشرق وسطیٰ کے بارے میں ٖفکر مندی ظاہر کی۔

وزیر اعظم میلونی کا کہنا تھا' میں لبنان میں پیدا شدہ صورت حال پر بہت ہی زیادہ پریشان ہوں، کیونکہ مجھے علاقے میں جنگی پھیلاؤ کا خطرہ لگ رہا ہے۔'

انہوں نے بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ وہ جنگی پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسرائیل کو پیغام بھیجے ، میں سمجھتی ہوں کہ چین بھی اس سلسلے میں کردار ادا کر سکتا ہے جیسا کہ اس نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تعلقات اور معاہدے میں کردار اد ا کیا ہے۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں