سیلفی کے شوق میں خاتون اونچی چٹان سے گر کر حیران کن طور پر بچ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک اونچی چٹان پر سیلفی لیتے ہوئے خاتون توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے اونچی چٹان سے گر گئی اور موت کے بالکل قریب پہنچ کر بھی حیران کن طور پر زندگی کی طرف لوٹ آئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق نوجوان خاتون حیران کن طور پر اس حادثے میں اس وقت بچ گئی جب وہ لڑھکتے ہوئے درخت سے ٹکرا گئی۔ نیشنل گارڈ نے کچھ رہائشیوں کی مدد سے اسے بچا لیا۔

پولیس نے بتایا نوجوان خاتون دوستوں کے ایک گروپ کے ساتھ مغربی ہندوستانی ریاست میں تھوسے گڑھ آبشار کا دورہ کر رہی تھی کہ وہ کچھ تصاویر لینے کے لیے رک گئے۔ اسی دوران خاتون حادثہ کا شکار ہوگئی۔ خاتود شدید زخمی ہے اور ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں