آسٹریلیا کی قنطاس ایئرلائن نے 'احتیاطاً' برطانیہ کی نان سٹاپ پرواز منسوخ کر دی
حالیہ دنوں میں لفتھانزا سمیت دیگر ایئرلائنز نے اپنی پروازوں کا رخ موڑ دیا ہے
آسٹریلوی ایئرلائن قنطاس نے جمعرات کو پرتھ سے لندن جانے والی اپنی نان سٹاپ پرواز یہ کہہ کر منسوخ کر دی کہ یہ فیصلہ شرقِ اوسط میں جاری کشیدگی کی وجہ سے "احتیاطاً" کیا گیا ہے۔
عموماً ساڑھے 17 گھنٹے کا بلاوقفہ سفر کرنے والی یہ پرواز اب سنگاپور سے جہاز میں ایندھن بھرے گی جس سے اس کا مسافروں کے پورے بوجھ کے ساتھ ایک ایسے راستے پر سفر کرنا ممکن ہو گا جو متنازعہ فضائی حدود سے بچ کر گذرتا ہے۔
اس سال یہ دوسرا موقع ہے کہ شرقِ اوسط میں بدامنی کی وجہ سے یہ ایئرلائن اپنی پروازوں کا رخ موڑنے پر مجبور ہوئی ہے۔
واپسی کی سروس یعنی لندن تا پرتھ موجودہ ناموافق حالات کی وجہ سے دوبارہ ایڈجسٹ شدہ راستے پر بلاوقفہ پرواز کرتی رہے گی۔
قنطاس بھی اس علاقے سے پروازوں کا رخ موڑنے میں لفتھانزا سمیت دیگر ایئر لائنز میں شامل ہو گئی ہے۔
گذشتہ ہفتے تہران میں حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت کے بعد یہ خطہ اسرائیل کے خلاف ایران کی جانب سے جوابی فوجی کارروائی کے لیے تیار ہے۔
حزب اللہ اور ایران دونوں نے اسرائیل سے انتقام لینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے ہنیہ کی ہلاکت کی نہ ذمہ داری قبول کی اور نہ اس کی تردید کی ہے۔
-
"ایئرلائنز جمعرات کو تین گھنٹوں کے لیے ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے گریز کریں"
مصر کے سول ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ نے ایئرلائنز کو 7 اگست کو ساڑھے گیارہ بجے سے دوپہر ...
مشرق وسطی -
اسرائیل پر جوابی حملے کے سوا کوئی آپشن نہیں : ایران
تہران حملے میں امریکی ' انوالو منٹ نظ انداز نہیں کرسکتے
مشرق وسطی -
لفتھانزا ایئرلائن 13 اگست تک ایران اور عراق کی فضائی حدود سے گریز کرے گی
جرمنی کی بڑی ایئرلائن لفتھانزا نے بدھ کو کہا کہ وہ شرقِ اوسط میں کشیدگی کے باعث 13 ...
بين الاقوامى