مصر کے سول ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ نے ایئرلائنز کو 7 اگست کو ساڑھے گیارہ بجے سے دوپہر ڈھائی بجے اور 8 اگست کو ساڑھے چار بجے سے شام ساڑھے سات بجے تک ایرانی فضائی حدود میں پرواز سے گریز کرنے کا کہا تھا۔ اس امر کی تصدیق وزارت نے جاری کردہ ایک ںیان میں کی ہے۔
مصر کی طرف سے ایئرلائنز کو جمعرات کے روز علی الصبح ایرانی فضائی حدود میں تین گھنٹوں کے لیے جانے سے گریز کا بھی کہا گیا ہے۔ جاری کردہ 'ناٹوم' کے مطابق یہ ہدایات ایک بجے سے چار بجے تک کے لیے ہیں۔
بیان کے مطابق مصری ایئرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تہران کے فلائٹ انفارمیشن ریجن سے گزرنے سے گریز کریں۔ جو جہاز بھی اس علاقے میں زیادہ پرواز کرے گا اس کی پرواز کے جواز کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
مصری ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران نے تمام ایئرلائنز سے کہا ہے کہ ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے گریز کریں۔
اتوار کے روز اردنی حکام نے ایئرلائنز کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے پاس 45 منٹ کا اضافی ایندھن لازمی رکھیں۔
خیال رہے ایئرلائنز ایرانی و لبنانی فضائی حدود سے گزرنے سے گریز کے لیے نظام الاوقات پر نظر ثانی کر رہی ہے۔ نیز اسرائیل اور لبنان کے لیے پروازیں بھی معطل و منسوخ کر رہی ہے۔
واضح رہے حزب اللہ کمانڈر فواد شکر اور حماس سربراہ اسماعیل ھنیہ کے اسرائیل کے ہاتھوں قتل کے بعد خطے کی صورتحال مزید کشیدگی کی طرف بڑھنے کا خدشہ ہے۔
-
اسماعیل ہنیہ کا قتل ایران کی خود مختاری کی صریح خلاف ورزی ہے : سعودی عرب
سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید الخریجی کا کہنا ہے "گذشتہ ہفتے تہران کے ...
مشرق وسطی -
عوام فکر مند نہ ہوں ایرانی حملے سے دفاع کے لیے پوری تیاری ہے: نیتن یاہو
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنے دشمنوں کو مسلسل نشانہ بنا ...
مشرق وسطی -
اسرائیل پر جوابی حملے کے سوا کوئی آپشن نہیں : ایران
تہران حملے میں امریکی ' انوالو منٹ نظ انداز نہیں کرسکتے
مشرق وسطی