نریندر مودی : لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والے شہریوں کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کیرالہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے ایک بڑے حادثے کا سبب بننے والی اس جگہ کا دورہ کیا ہے جہاں پچھلے ماہ 200 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم نے ان متاثرین کو بھر پور مدد کا یقین دلایا جن کے اس تباہ کن لینڈ سلائیدنگ کے دوران گھر بار تباہ ہو گئے یا پیاروں کی جانیں چلی گئیں ۔

پچھلے ماہ 30 جولائی کو مون سون کی بارشوں کے دوران کیرالہ کے جنوبی ساحلی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کا یہ خوفناک واقعہ پیش آیا تو ٹنوں کے حساب سے بھاری چٹانیں اور مٹی کے تودے لڑھک کر نچلی آبادیوں کے گھروں کو ملیا میٹ کرتے رہے۔

یاد رہے حالیہ چند برسوں کے دوران بھارت میں مون سون بارشوں سے سیلابوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ موسمیاتی تبدیلیاں ہیں۔

کیرالہ میں لینڈ سلائیڈنگ کی تباہی کا نشانہ بننے والے افراد میں سےبڑی تعداد میں مزدور طبقے کے لوگ تھے، جن کے اہل خانہ بھی اس کی نذر ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ایسے بہت سے لوگوں کی بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں جو اپنے گھروں میں سو رہے تھے کہ اچانک آنے والی لینڈ سلائیڈنگ انہیں اپنے ساتھ لڑھکا کر ہمیشہ کے لیے لے گئی ۔

نریندر مودی نے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے کے دورے کے موقع پر بے گھر ہونے والے لوگوں کے لیے لگائے کیمپوں میں ان متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتیں کیں۔ نیز ان متاثر خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔ جبکہ ہسپتالوں میں پڑے زخمی لوگوں کی مزاج پرسی کی ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size