اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے افغان طالبان کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے قوانین کو مکمل طور پر ختم کرے جو خواتین کو معاشرے میں ایک بے جان کردار بنا دینے والے ہیں۔
انسانی حقوق چیف وولکر ترک کا یہ مطالبہ منگل کے روز سامنے آیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان ان تمام قابل مذمت قوانین کو فوری طور پر ختم کر دے جو خواتین کو بغیر چہرہ اور بغیر آواز کے ایک سائے کی طرح بنا دینے والے ہیں۔
انسانی حقوق کے شعبے کے سربراہ کے مطابق افغانستان میں یہ نئے قوانین پچھلے ہفتے متعارف کرائے گئے ہیں۔ جن کے نفاذ سے خواتین کا کردار معاشرے سے بالکل ہی غائب ہو جائے گا۔ خواتین کی آواز کو خاموش کر دیا جائے گا اور ان کی انفرادی خود مختاری کوختم کر دیا جائے گا۔
انسانی حقوق کے شعبے کے اقوام متحدہ چیف نے کہا یہ ' مکمل طور پر ناقابل قبول قوانین ہوں گے۔ وہ منگل کے روز اپنے ترجمان کے ذریعے صحافیوں سے مخاطب تھے۔
-
خیبر پختونخوا: وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 25 دہشت گرد ہلاک
خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں فتنہ خوارج کے 11 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے: آئی ایس پی ...
پاكستان -
خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل کا عالمی فورم میں اسرائیل کےخلاف کارروائی کا مطالبہ
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ...
مشرق وسطی -
صحافیوں کی اموات؛ میڈیا، حقوق تنظیموں کا یورپی یونین سے اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ
اسرائیل پر غزہ میں "صحافیوں کے قتلِ عام" کا الزام لگاتے ہوئے میڈیا اور حقوق کی ...
مشرق وسطی