سویڈن میں نفرت پراکسانے اور قرآن کی بے حرمتی کے مرتکب ملزمان پر فرد جرم عاید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سویڈن میں پبلک پراسیکیوشن نے دو افراد کو 2023ء میں عوامی سطح پر متعدد بار قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے بعد نفرت پر اکسانے کے الزام میں فرد جرم عاید کرتے ہوئے انہیں قانون کےحوالے کردیا۔ ان دونوں ملزمان کی اشتعال انگیز سرگرمیوں کی وجہ سے مسلمان ممالک میں سویڈن کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے دیکھے گئے تھے۔

فرد جرم کے مطابق سلوان مومیکا اور سلوان نیگم پر 2023 کے موسم گرما میں چار بار "ایک نسلی گروہ کے خلاف نفرتپر اکسانے" کا الزام ہے۔

پبلک پراسیکیوٹر اینا ہانکیو نے ایک بیان میں کہاکہ "دو افراد پر چار بار قرآن کے ساتھ ایسے بیانات دینے اور اس طرح سے برتاؤ کرنے کے الزام میں مقدمہ چلایا جائے گا جو مذہب اسلام کی منظم توہین کے مرتکب پائے گئے ہیں‘‘۔

فرد جرم کے مطابق دونوں ملزمان نے سٹاک ہوم کی ایک مسجد کے باہر ایک موقع پر مسلمانوں کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کرتے ہوئے قرآن کی بے حرمتی کی اور اسے جلا دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "دو افراد کے اعمال اور بیانات ایک ایسے قانون کے اندر آتے ہیں جو کسی نسلی گروہ کے خلاف اشتعال انگیزی سے منع کرتا ہے،ایسی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو قانون کے حوالے کرنے کی سفارش کی گئی ہے‘‘۔

قرآن کی ان بے حرمتی کے مسلسل واقعات نے سویڈن اور مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک کے درمیان تعلقات کو کشیدہ کر دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں