بھارت میں منگل کے روز چار بحری جہازوں اور دو ہوائی جہازوں کی مدد سے اس ہیلی کاپٹر کے ملبے کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔ جس کی تباہی کے علاوہ اس پر سوار تین ساحلی محافظ بھی ابھی تک لاپتہ ہیں۔
یہ بھارتی ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں ایک ریسکیو آپریشن کے دوران تباہ ہو گیا ہے۔ تلاش کا عمل بھارتی ریاست گجرات سے 45 کلومیٹر دوری کے فاصلے پر سمندر میں جاری ہے۔ جہاں بھارتی جھنڈے والے جہاز پر عملے کے ایک زخمی رکن کو بچانے کی کوشش میں حادثے کا شکار ہوا تھا۔
ہیلی کاپٹر ایک روز قبل پیر کی شام بھارتی مغربی ریاست گجرات کے نزدیک سمندر میں تباہ ہو کر گم ہو گیا تھا۔ بھارتی ساحلی فورس کے بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر کو ایک موقع پر ہارڈ لینڈنگ کرنا پڑی مگر اسی دوران ہیلی کاپٹر تباہی سے دو چار ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر کے عملے کے ایک رکن کو ' ریسکیو' کر لیا گیا ہے تاہم ابھی تین عملہ ارکان کی تلاش جاری ہے۔
جاری مون سون کے دوران گجرات کے ساحلی علاقے میں کم از کم 28 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
-
بھارت : نوکری کے لیے دوڑ دوڑ کر مرچکے بھارتیوں کی موت بارے تحقیقات شروع
بھارت آباد اور رقبے کے لحاظ دنیا کے بڑے ملکوں میں شامل ہے۔ اپنے آس پاس کے ملکوں کے ...
بين الاقوامى -
منی پور میں بھارتی باغیوں کا مہلک ڈرون حملہ
ہندو میٹی اور عیسائی کوکی برادریوں کے درمیان دیرینہ کشمکش میں اب تک 200 ہلاکتیں ہو ...
بين الاقوامى -
ہائی کورٹ: حکومت میں کوئی بھی عافیہ صدیقی کے وکیل کے ساتھ کھڑے ہونے کو تیار نہیں؟
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کے متعلق مقدمے کی سماعت ...
پاكستان