امریکا کی ریاست جورجیا کے شہر Winder میں ایک اندوہ ناک واقعے نے عوام کو ایک بار پھر ہلا کر رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روزApalachee ہائی اسکول میں ایک 14 سالہ لڑکے Colt Gray نے فائرنگ کر کے چار افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔
مرنے والوں میں 14 سال کی عمر کے دو طالب علموں کے علاوہ ایک 39 سالہ مرد استاد اور ایک 53 سالہ خاتون استاد شامل ہیں۔ واقعے میں نو افراد زخمی بھی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جارجیا کی کاؤنٹی بیرو میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹرChris Hosey کے مطابق قاتل لڑکے نے خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حوالے کر دیا ہے اور اس پر قتل کی فرد جرم عائد کی جائے گی۔ کرس کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس واقعے کے محرکات سامنے نہیں آئے ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم"X" پر اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر جاری بیان میں واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔