فوج کو حزب اللہ کے خلاف حالات بدلنے کی ضرورت سے آگاہ کردیا ہے: نیتن یاہو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی فوج کے اعلان کے بعد کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ لبنان کے اندر جارحانہ کارروائی کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی نئی دھمکیاں جاری کردی ہیں۔ اتوار کو نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے فوج کو لبنان کے ساتھ سرحد پر شمالی اسرائیل کی صورت حال کو تبدیل کرنے کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ ایران کا مضبوط بازو ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمال میں ایسے حالات ہی جاری رہنا ناممکن ہے۔ ان حالات کو تبدیل کیا جائے گا۔ انہوں نے شمال کے تمام رہائشیوں کو ان کے گھر واپس کرنے کے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

مزید برآں انہوں نے کہا کہ ان کا ملک برائی کے ایرانی محور کے خلاف جنگ میں ہے اور تہران کو ایٹمی ہتھیار رکھنے سے روکنے کا پابند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر تل ابیب نے گزشتہ برسوں میں کارروائی نہ کی ہوتی تو تہران اب تک جوہری ہتھیار حاصل کر چکا ہوتا۔ نیتن یاہو کے یہ بیانات اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف ہرزی ہیلیوی کے اس اعلان کے بعد سامنے آئے ہیں کہ ان کی افواج لبنان کے اندر جارحانہ اقدامات کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔

سات اکتوبر کے بعد سے اسرائیل اور لبنان کی درمیانی سرحد کے دوران اطراف سے ایک دوسرے پر حملے کیے جارہے ہیں۔ تصادم کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کے حملوں سے لبنان میں کم از کم 610 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ان میں حزب اللہ کے 394 ارکان اور 135 عام شہری شامل تھے۔ دوسری طرف حزب اللہ کے حملوں سے اسرائیل میں کم از کم 24 فوجی اور 26 عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں