مصر : مشہور مبلغ پر جنسی ہراس کے الزامات ، مریدین میں معروف شخصیات شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مصر میں ایک معروف روحانی شخصیت کا نام گذشتہ چند گھنٹوں سے سوشل میڈیا پر گردش میں ہے۔ اس سے قبل مذکورہ شخصیت کی مرید ایک لڑکی نے الزام عائد کیا کہ اس کے شیخ نے لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کیا اور اسے غیر اخلاقی تصاویر بھی بھیجیں۔

مرید لڑکی نے یہ الزام اپنی ایک ٹویٹ میں عائد کیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا کے حلقوں میں ہنگامہ مچ گیا۔ لڑکی کے مطابق اس سے قبل اسی معروف مبلغ اور شیخ نے لڑکی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس کے سالہ بیٹے سے شادی کر لے۔

واضح رہے کہ مذکورہ مبلغ اور شیخ اپنے مریدوں میں نہایت پرہیز گار شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اس کے مریدین میں فن کار اور کئی مشہور شخصیات شامل ہیں۔

خدیجہ خالد نامی ایک لڑکی نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے بتایا کہ اسے شیخ کی شخصیت سے بڑے دھچکے پہنچے ہیں۔ خدیجہ نے شیخ پر ہراس کا الزام عائد کیا اور واضح کیا کہ وہ سات برس سے خود کو پہنچنے والے دھچکوں کا علاج کرا رہی ہے۔

دوسری جانب واقعے کے بعد مذکورہ شیخ کے مریدین اور عقیدت مندوں کی جانب سے اپنے شیخ کی حمایت کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔ انھوں نے باور کرایا ہے کہ یہ محض بلیک میلنگ اور بد نام کرنے کی کوشش ہے۔ مریدین نے اپنے شیخ کے کسی بھی ایسے واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

مصری خواتین کے امور سے متعلق ادارے نے منگل کی شام ایک سرکاری بیان جاری کیا۔ بیان کے مطابق ادارے کو تین خواتین کی جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ اس مبلغ اور شیخ نے انھیں آن لائن ہراس اور جنسی ہراس کا نشانہ بنایا۔

تینوں لڑکیوں اور ان کے ساتھ ادارے آنے والی خواتین نے قانونی مدد اور اپنے تحفظ کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔ لڑکیوں کے مطابق شیخ اور اس کے چیلوں کی جانب سے انھیں دھمکیوں کا سامنا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ وہ لڑکیوں کو درپیش ہر قسم کی دھمکیوں اور خطرات کا سد باب کرے گا۔ مزید یہ کہ انصاف کی فراہمی کے لیے لڑکیوں کو قانونی معاونت بھی پیش کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں